• Wed, 23 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

انڈونیشیا: جنوری ۲۰۲۵ء سے ملک بھر میں ہزاروں کچن کا افتتاح

Updated: October 08, 2024, 10:13 PM IST | Jakarta

انڈونیشیا میں اگلے سال یعنی جنوری ۲۰۲۵ءمیں ملک بھر میں ہزاروں کچن کا افتتاح کیا جائے گا جس کا مقصد ملک میں غذائی قلت کو ختم کرنا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے پہلے مرحلے میں ۲۰؍ ملین طلبہ کو کھانا فراہم کیا جائے گا۔

Food is being provided to students in Indonesia. Photo: INN.
انڈونیشیا میں طلبہ کو غذا فراہم کیا جارہا ہے۔ تصویر: آئی این این۔

انڈونیشیا میں اگلے سال یعنی جنوری ۲۰۲۵ءمیں ملک بھر میں ہزاروں کچن کا افتتاح کیا جائے گا۔ کیونکہ نو منتخب صدرپرابوو سوبیانتو کی قیادت میں آنے والی حکومت نے اپنے ملٹی بلین ڈالر کے مفت کھانے کے پروگرام کو کا آغاز کیا ہے۔ پرابوو۲۰؍ اکتوبر کو انڈونیشیا کے نئے صدر کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔ ان کے منصوبے کے پہلے مرحلے میں، جنوری سے تقریباً۲۰؍ ملین طلبہ کو۷۱؍ ٹریلین روپیہ کی لاگت سے کھانا دیا جائے گا۔ اس کا مقصد ملک میں غذائی قلت کو ختم کرنا ہے نیز مفت کھانے کےپروگرام کے ذریعے حاملہ خواتین سمیت ۸۳؍ملین وصول کنندگان اس سے استفادہ کرسکیں گے اور اس کی سالانہ لاگت تقریباً ۲۸؍ بلین ڈالر ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے: فرانس: اسامہ بن لادن کے بیٹے کو ملک بدد کردیا گیا، واپسی پر بھی پابندی عائد

نیشنل نیوٹریشن ایجنسی کے سربراہ دادن ہندیانہ نے ایک سرمایہ کاری فورم کو بتایا کہ۲۰۲۷ء میں ۳۰؍ ہزار یونٹس تک پہنچنے سے پہلے اگلے سال `’سروس یونٹس‘ کہلانے والے کم از کم۵؍ ہزارکچن قائم کئےجائیں گے۔ دادن نے کہا کہ یہ یونٹ نہ صرف ایک باورچی خانے کے طور پر کام کرے گا بلکہ مقامی زرعی مصنوعات کے خریدار کے طور پر بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ یونٹس۱۰؍ لاکھ سے زیادہ نئی ملازمتیں پیدا کریں گے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کےحساب سے ایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق اگلے سال اس پروگرام کے تحت خوراک کی تخمینہ مانگ۳؍ لاکھ ۱۲؍ ہزار میٹرک ٹن چاول، ۵؍ لاکھ۴۶؍ ہزار میٹرک ٹن مرغی کا گوشت یا۴ء۶۸؍بلین انڈے، ۹۳۶؍ ملین لیٹر دودھ اور۵؍ لاکھ ۴۶؍ ہزارمیٹرک ٹن سبزیوں کی ہے۔ دادن نے کہا کہ ایک باورچی خانہ، جو ۳؍ ہزاربچوں غذا فراہم کرے گا، روزانہ۲۰۰؍ کلو چاول، ۳۵۰؍ کلو مرغی کا گوشت یا۳؍ ہزار انڈے، ۶؍ہزارلیٹر دودھ اور۳۵۰؍ کلو سبزیاں استعمال کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غذائیت کی ایجنسی مقامی کسانوں سے خوراک حاصل کرنے کو ترجیح دے گی اور دستیابی کی بنیاد پر مینو کو بھی ایڈجسٹ کرے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK