• Thu, 05 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

صنعتکار آنند مہندرا کی سرفراز خان کے والد نوشاد خان کو تحفہ میں تھار دینے کی پیشکش

Updated: February 16, 2024, 3:31 PM IST | Mumbai

معروف صنعتکار آنند مہندرا نے کرکٹر سرفراز خان کے والد کی پذیرائی کرتے ہوئے ایکس پر پوسٹ کی اور نوشاد خان کیلئے تعریفی الفاظ لکھے جن کے بیٹے سرفراز خان کو گزشتہ روز ہندوستان کے لیجنڈری کرکٹر انیل کمبلے نے ٹیسٹ کیپ پہنائی تھی۔ بزنس ٹائیکون آنند مہندرا نے نہ صرف سرفراز کے والد کے لیے تعریفی الفاظ شیئر کیے بلکہ انھیں تحفہ میں تھار گاڑی کی پیشکش بھی کی۔

Sarfraz Khan with his father Naushad Khan. Photo: INN
سرفراز خان اپنے والد نوشاد خان کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

معروف صنعتکار آنند مہندرا نے کرکٹر سرفراز خان کے والد کی پذیرائی کرتے ہوئے ایکس پر پوسٹ کی اور نوشاد خان کیلئے  تعریفی الفاظ لکھے جن کے بیٹے سرفراز خان کو گزشتہ روز ہندوستان کے لیجنڈری کرکٹر انیل کمبلے نے ٹیسٹ کیپ پہنائی تھی۔ بزنس ٹائیکون آنند مہندرا نے نہ صرف سرفراز کے والد کے لیے تعریفی الفاظ شیئر کیے بلکہ انھیں تحفہ میں تھار گاڑی کی پیشکش بھی کی۔

آنند مہیندرا نے بی سی سی آئی کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ’’ہمت نہیں چھوڑنا، بس!‘‘ محنت۔ ہمت۔ صبر۔ ایک باپ کے لیے اس سے بہتر اور کیا خوبیاں ہو سکتی ہیں کہ جن سے وہ بچے کی حوصلہ افزائی کریں۔ ایک متاثر کن والد ہونے کے ناطے، یہ میرے لیے یہ فخر اور اعزاز کی بات ہوگی اگر نوشاد خان تھار کا تحفہ قبول کریں گے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK