Inquilab Logo Happiest Places to Work

وزیر صنعت ادے سامنت اور منوج جرنگے پاٹل کی ملاقات

Updated: April 18, 2025, 1:07 PM IST | Agency | Mumbai

۲۳؍ اپریل کومنوج جرنگے کی وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس اور نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات ہوگی۔

Industries Minister Uday Samant and Manoj Jharanga Patil. Photo: INN
وزیر صنعت ادے سامنت اور منوج جرنگے پاٹل۔ تصویر: آئی این این

منوج جرنگے اور ادے سامنت کی ملاقات کے بعد مہاراشٹر میں مراٹھا ریزرویشن تحریک ایک بار پھر زیربحث ہے۔ ریزرویشن کی مانگ پر طویل عرصے سے سرگرم لیڈر منوج جرنگے پاٹل اب فیصلہ کن موڑ پر پہنچ گئے ہیں۔ اسمبلی انتخابات کے بعد اس معاملے پر خاموشی رہی۔ اگرچہ منوج جرنگے نے جنوری میں دوبارہ تحریک شروع کی تھی لیکن اس کا حکومت پر کوئی خاص اثر نہیں ہوا۔ اب ایک بار پھر ریاست میں مراٹھا ریزرویشن سے متعلق سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ مراٹھا ریزرویشن کے حامی منوج جرنگے نے ریاست کی مہایوتی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر جلد ہی کوئی حل نہیں نکالا گیا تو ریاست بھر میں احتجاج کو تیز کیا جائے گا۔ جرنگے نے یہ بات ادے سامنت سے ملاقات کے دوران کہی۔ 
 دراصل۱۶؍ اپریل کو بیڑ کے دورے پر آئے ہوئے مہایوتی حکومت کے صنعت کے وزیر ادے سامنت نےاورنگ آباد جاتے ہوئے اچانک منوج جرنگے سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ ملاقات کے بعد ادے سامنت نے کہا کہ مراٹھا ریزرویشن پر منوج جرنگے ۲۳؍ اپریل کو وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس اور نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات کریں گے۔ 
 اس ملاقات کے بعد مراٹھا ریزرویشن پر کوئی حل نکالنے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔ یادرہےکہ منوج جرنگے مسلسل وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔ وہ پہلے ہی فرنویس کو مراٹھا ریزرویشن کی راہ میں رکاوٹ قرار دے چکے ہیں۔ ایسے میں اس ملاقات کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ جرنگے نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر۲۳؍ اپریل کو ہونے والی ملاقات میں کوئی ٹھوس فیصلہ نہیں کیا گیا تو ممبئی میں ریاست گیر اجلاس بلا کر ایک بڑی تحریک شروع کی جائے گی۔ اس اعتبار سے اس ملاقات کو حکومت اور مراٹھا سماج دونوں کیلئے فیصلہ کن مانا جا رہا ہے۔ 
 یادر ہے کہ منوج جرنگے گزشتہ ۲؍سال سے مراٹھا ریزرویشن کے لئے تحریک چلا رہے ہیں۔ پہلے بھوک ہڑتال کے دوران حکومت نے ان سے کچھ وعدے کئے تھے لیکن وہ وعدے پورےنہیں  کئے گئے۔ ایسے میں جرنگے ایک بار پھر سڑکوں پراترنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK