• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نئے سال میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا

Updated: December 20, 2024, 12:51 PM IST | Agency | New Delhi

صابن سے لے کر چائے پتی تک کی قیمتیں بڑھیں گی، پارلے اور ڈابر جیسی اہم کمپنیاں بھی قیمتیں بڑھانے کیلئے تیارہیں۔

In the new year, the prices of daily consumption items will increase.  Photo: Revolution, Ashish Raje
نئے سال میں روز مرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔ تصویر: انقلاب،اشیش راجے

نئے سال میں ایک بار پھر مہنگائی کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں۔ ملک کی سرکردہ ایف ایم سی جی کمپنیاں ہندوستان یونی لیور، گودریج کنزیومر، ڈابر، ٹاٹا کنزیومر، پارلے پروڈکٹس، وپرو کنزیومر، میریکو، نیسلے اور اڈانی ولمر پیداوار کی بڑھتی ہوئی لاگت اور کسٹم ڈیوٹی میں اضافے کی تلافی کیلئے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کرنے جا رہی ہیں۔ 
چائے کی پتی سے لے کر صابن تک مہنگا ہو جائے گا
 کمپنیوں کے اس فیصلے کی وجہ سے نئے سال میں چائے کی پتی، تیل، صابن اور کریم کی قیمتوں میں ۵؍سے۲۰؍ فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔ رواں سال ستمبر کے مہینے میں خوردنی تیل کی درآمد پر لگنے والی ڈیوٹی میں ۲۲؍ فیصد کااضافہ ہوا تھا اور پورے سال اس میں ۴۰؍فیصد اضافہ ہوا تھا۔ اسی طرح گزشتہ سال۲۰۲۳ء میں چینی، گندم کا آٹا اور کافی جیسی کئی اشیاء کی پیداوار کی لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔ 
پارلے کی مصنوعات بھی مہنگی ہوں گی
پارلے کے نائب صدر میانک شاہ نے اس سلسلے میں ’دی اکنامکس ٹائمز‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی کمپنی کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال بعد قیمت بڑھنے والی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس کا مصنوعات کی ڈیمانڈ پر اثر نہیں ہوگا۔ اس کے ساتھ پارلے اپنی تمام مصنوعات کی پیکیجنگ کو بڑھی ہوئی قیمتوں کے ساتھ پرنٹ کرنے کیلئے تیار ہے۔ 
ریٹیل انٹیلی جنس پلیٹ فارم ’بزوم ‘ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کی ایف ایم سی جی صنعت میں اکتوبر میں سالانہ۳ء۴؍ کا فیصد اضافہ ہوا جبکہ نومبر میں فروخت کم ہونے سے ۴ء۸؍ فیصد کی گراوٹ ہوئی۔ شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں سامان کی فروخت میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں گراوٹ آئی ہے۔ 
ڈابرسمیت کمپنیاں قیمت بڑھانے کیلئے تیار
  اسی دوران ہندوستان یونی لیور نے بھی صابن اور چائے کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ ڈابر نے ہیلتھ کیئر اوراورل کیئر مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا ہے جبکہ نیسلے نے اپنی کافی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ 
 ٹوتھ پیسٹ اور شہد بنانے والی کمپنی ڈابر کے چیف فائنانشیل آفیسر انکش جین نے کہا کہ کمپنی نے کچھ منتخب زمروں میں قیمتوں میں اضافہ کیا ہے تاکہ عام استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے لوگ زیادہ متاثر نہ ہوں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ اس بڑھی ہوئی قیمت کا اگلی دو سہ ماہیوں میں ڈیمانڈ پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK