• Sat, 16 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

انفوسس کا ملازمین کو انتباہی خط، دیگر جگہ کام کرنے پر برطرفی

Updated: September 15, 2022, 12:27 PM IST | Agency | New Delhi

کمپنی کے مطابق یہ اس کے قوانین کی صریح خلاف ورزی ہوگی کہ اس کاکوئی ملازم کسی اور فرم سے بھی وابستہ ہو

Are employees working dual jobs? .Picture:INN
کیا ملازمین دوہری نوکریاں کر رہے ہیں؟ ۔ تصویر:آئی این این

 آئی ٹی کی بڑی کمپنی انفوسس لیمیٹیڈ نے اپنے ملازمین کو خبردارکیا ہے کہ کمپنی  دوہری ملازمت رکھنے والے  ملازم کا معاہدہ ختم کر سکتی ہے کیونکہ یہ کمپنی کے قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ایک پوسٹ میں انفوسس نے کہا ہے کہ انفوسس کے ضابطہ اخلاق کے مطابق دوہری ملازمت کی اجازت نہیں ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے وپرو نے بھی اپنے ملازمین کو خبردار کیا تھا کہ وہ وپرو میں کام کرتے ہوئے کہیں اور ملازمت نہ کریں ورنہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ اطلاع کے مطابق ۱۲؍ ستمبر کو انفوسس کے ملازمین کو ایک ای میل بھیجا گیا تھا جس میں  انہیںمتنبہ کیا گیا ہے کہ(ان کی) دوہری ملازمت کے سبب کمپنی کے ساتھ ان کا  معاہدہ ختم ہو سکتا ہے اور انہیں  چھٹی کا ای میل روانہ کر دیا  جائے گا۔ یعنی انہیں کام سے نکال دیا جائے گا۔  اس ای میل میں مزید کہا گیا ہے کہ کمپنی کے ملازمین کو معاہدہ کے مطابق دوہری ملازمت کی اجازت نہیں ہے۔ آفر لیٹر میں بھی لکھا ہے کہ  ملازم انفوسس کی رضامندی کے بغیر کسی بھی ادارے میں کل وقتی یا جز وقتی ملازمت نہیں کر سکتا۔کمپنی نے ایک ای میل میں کہا ہے کہ آپ کے آفر لیٹر میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے، آپ انفوسس کی رضامندی کے بغیر کسی بھی دوسری تنظیم میں ڈائریکٹر، پارٹنر، ممبر یا ملازم کے بطور کل وقتی یا جز وقتی ملازمت نہ کرنے پر متفق ہیں۔  اور اس کی خلاف ورزی پر کارروائی کی کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ دور دراز یا ورک فرم ہوم کی وجہ سے لوگ دوسری ملازمت کو بھی ترجیح دے رہے ہیں۔ آئی ٹی ملازمین کیلئے دوسری نوکری کرنا آسان ہو گیا ہے، اپنے پہلے آجر کو بتائے بغیر وہ دوسری جگہ ملازمت کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK