امریکی کانگریس کی ایک کمیٹی نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی فنڈنگ روکنے کے فیصلے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔امریکہ کے خارجہ امور کی کانگریس کمیٹی کے صدر ایلیئٹ اینجل نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپيو کو ایک خط لکھ کر ٹرمپ انتظامیہ کے اس فیصلہ کو سیاسی انتشار قرار دیا ہے اور ساتھ ہی وزارت خارجہ سے اس فیصلے کے سلسلے میں ضروری معلومات اور دستاویزات چار مئی تک کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت ۔ تصویر : آئی ٰاین این

اینجل نے پیر کو اپنے خط میں لکھا کہ عالمی وبا كووڈ -۱۹ کے بحران کے درمیان صدر ٹرمپ کا ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ روکنے کا فیصلہ انتقام کی کارروائی جیسا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔
ٗانہوں نے کہا کہ اگرچہ ڈبلیو ایچ او کی کچھ غلطیاں رہی ہیں، لیکن اس تنظیم نے كووڈ -۱۹ کے حوالہ سے دنیا کے مختلف ممالک کی حکومتوں کے درمیان تال میل قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور بر وقت كووڈ -۱۹ کے وبا کو عالمی وبا قراردیاتھا۔
امریکی کانگریس کے سینئررکن نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کے پھیلنے کی رفتار کم کرنے اور اس وبا کے اثرات کو کم کرنے کی سمت میں بہترین کوششیں کی ہیں۔
كووڈ ۱۹ کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے بجائے ڈبلیو ایچ او پر الزام لگا کر اس کی فنڈنگ روکنے سے موجودہ حالات اور خراب ہو جائیں گے۔