• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مانسون میں حفاظتی نقطہ نظر پر توجہ مرکوز کرنے کی ریلوے ملازمین کو ہدایت

Updated: June 24, 2024, 11:17 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Churchgate

ویسٹرن ریلوے نے پٹریوں اور اوورہیڈ کی مرمت کے دوران ملازمین کیلئے احتیاطی اقدامات پر ایک گائیڈ بک بھی جاری کی گئی۔

Western General Manager Ashok Kumar Mishra and other officers releasing the guideline book. Photo: INN
ویسٹرن کے جنرل منیجر اشوک کمار مشرا اور دیگر افسران گائیڈ لائن بُک جاری کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

چرچ گیٹ: موسم باراں میں ریل ملازمین کام کے دوران بسااوقات حادثے کا شکار ہو جاتے ہیں جیسے نالاسوپارہ اور وسئی کے درمیان کچھ وقت قبل سگنل کی مرمت کرتے ہوئے ۳؍ ملازمین گرے اور طویل مسافتی ٹرین کی زد میں آگئے تھے۔ ریل ملازمین کو خاص طور پر موسم باراں میں ڈیوٹی انجام دیتے وقت اپنی حفاظت پر بھی توجہ دینے کی ہدایت دی گئی اور اس تعلق سے ایک گائیڈ بُک بھی ویسٹرن کے جنرل منیجر اشوک کمار مشرا، پرکاش بھوتانی اور دیگر افسران کے ذریعے جاری کی گئی۔ 
  گائیڈ لائن میں پٹریوں کی مرمت، اوورہیڈ وائر کی درستی، سگنل نظام کی دیکھ ریکھ اور ضرورت پڑنے پر ٹرین کی چھتوں پر چڑھنے یا ایسے دیگر کام جس میں خاص طور پر بجلی نظام کا عمل دخل ہوتا ہے، پر توجہ دیتے ہوئے اپنی ڈیوٹی انجام دینے کی ہدایت ی گئی ہے۔ اس دوران لباس کے اعتبار سے یا اوزار اور احتیاطی اقدامات کے طور پر کیا کرنا ہے، اسے قطعاً نظر انداز نہ کیا جائے۔ 

یہ بھی پڑھئے: خدام ِحج کا کام دلانےکے نام پردھوکہ، متاثرین پولیس سے رجوع

جنرل منیجر اشوک کمار مشرا نے کہا کہ ملازمین کو توجہ دلانے کی ضرورت اسی لئے پیش آئی کیونکہ ماضی کے حادثات سامنے ہیں اور بارش میں عام دنوں کے مقابلے حالات قدرے مختلف رہتے ہیں۔ اس بناء پر یہ ضروری سمجھا گیا کہ ملازمین اپنا فرض نبھائیں ساتھ ہی اپنی جان کی حفاظت کے تئیں بھی وہ فکر مند اور چوکنا رہیں اور خاص طور پر جو ضابطے بنائے گئے ہیں اور حالات کی مناسبت سے جن اشیاء کا استعمال ضروری ہے، اس میں قطعاً لاپروائی نہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں خود بھی محفوظ رہنا ہے، محفوظ سفر کرنا ہے اور لاکھوں ریل مسافروں کی حفاظت کو بھی یقینی بنانا ہے۔ بعض اوقات اصول و ضوابط نہ اپنانے سے بھی حادثات پیش آجاتے ہیں، ہمیں ایسی غلطیوں سے خود کو بچانا ہے، اسی لئے ملازمین کو توجہ دلائی گئی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK