• Mon, 21 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

چینی فوج کو جنگ کی تیاریوں میں تیزی لانے کی ہدایت

Updated: October 20, 2024, 12:06 PM IST | Agency | Gaza

تائیوان کے اطراف فوجی مشقوں کے بعد چینی صدر شی جن پنگ کی راکٹ فورس بریگیڈ سے ملاقات، ہروقت تیار رہنے کا مشورہ۔

Chinese President reviewing the preparations of the army. Photo: INN
چینی صدر فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

چینی صدر شی جن پنگ نے کہاہے کہ’ ’فوج کے پاس مضبوط جنگی صلاحتیں ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی تربیت اور جنگ کی تیاری کے لیے جامع حکمت عملی ہونی چاہیے۔ ‘‘ انہوں  نے تائیوان کے گرد بڑے پیمانے پر فوجی مشقوں کے انعقاد کے کچھ دن بعد فوجی قیادت کو جنگ کیلئے تیاریوں میں تیزی لانے کی ہدایت جاری کی۔ خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے چینی سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شی جن پنگ نے فوجیوں کو ہدایت پیپلز لبریشن آرمی راکٹ فورس کی بریگیڈ کے دورے کے دوران دی۔ شی جن پنگ نے مزید کہا کہ فوجیوں کو اپنے دفاع اور جنگی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہوگا۔ چین جو تائیوان کو اپنی سرزمین کا حصہ قرار دیتا ہے، نے حالیہ برسوں میں خود مختار جزیرے کے ارد گرد فوجی قوت میں اضافہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ پیر کو بیجنگ نے تائیوان کا گھیراؤ کرنے کے لیے لڑاکا طیاروں، ڈرونز، جنگی جہازوں اور کوسٹ گارڈ کے جہازوں کو تعینات کیا تھا۔ چینی کمیونسٹ لیڈروں   نے روز دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تائیوان کو بیجنگ کے کنٹرول میں لانےکیلئے طاقت کے استعمال سے گریز نہیں کریں گے۔ سی سی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شی جن پنگ نے چینی فوج کو قومی مفادات کا تحفظ اور ملکی سلامتی کا مضبوطی سے دفاع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK