Inquilab Logo

کوکن حلقہ کو ’اومائیکرون‘ سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

Updated: December 01, 2021, 8:12 AM IST | Iqbal Ansari | Navi Mumbai

ڈویژنل کمشنر کی سبھی ضلع کلکٹروں اور میونسپل انتظامیہ کے ساتھ جائزہ میٹنگ

In the meeting with the Divisional Commissioner, the issue of `Omaikron` is being discussed.Picture:Inquilab
ڈویژنل کمشنر کے ہمراہ میٹنگ میں ’اومائیکرون‘ سے متعلق تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ تصویر انقلاب

اومائیکرون‘  کوپھیلنے سے روکنے کیلئے کوکن ڈویژن میں انتظامیہ کی تیاری کا جائزہ لینے کیلئے اس کے  ڈویژنل کمشنر ولاس پاٹل نے  منگل کو ایک جائزہ میٹنگ طلب کی  جس میں اس حلقہ کے سبھی ضلع کلکٹروں اور میونسپل انتظامیہ کو کورونا وائرس کی اس نئی قسم  کو پھیلنے سے روکنے کےاقدام کرنے، کووڈ سینٹروں کو تیار رکھنے  اور آکسیجن کی پیداوار بڑھانے جیسی ہدایات دیں۔ انہوں نےیہ بھی کہا کہ ’’انتظامیہ ٹیسٹ کٹس حاصل کریں جس نئے وائرس کی تشخیص کی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ  ہی کووڈ ٹیسٹ کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔‘‘ انہوںنے کوکن خطہ میں آکسیجن  پلانٹس کی صلاحیت بڑھانے پر بھی زور دیا ۔
 ڈویژنل کمشنر پاٹل نے کوکن بھون ( نوی ممبئی) میں منعقد کوکن حلقہ کے سبھی کلکٹروں اور چیف ایگزیکٹیو آفیسروں کی میٹنگ طلب کی تھی۔ اس وقت انہوں نےکورونا کی ممکنہ تیسری  لہر کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور مستقبل میں اٹھائے جانے والے اقدامات کا مشورہ دیا۔اس میٹنگ میں رتنا گیری کے ضلع کلکٹر ڈاکٹر بی این پاٹل ، سندھو درگ کے ضلع کلکٹر کے منجول شرمی، پال گھر کے ضلع کلکٹر ڈاکٹر مانک گرسل، تھانے پربھاری ضلع کلکٹر ویدیہی راناڈے ، تھانے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر( سی ای او)  ڈاکٹر بھاؤ صاحب  دانگڑے، پال گھر کے سی ای اوسدھا رام سالیمٹھ، ، رائے گڑھ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر کرن پاٹل، رتناگیری کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر اندورانی جاکھڑ، سندھو درگ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر پرجیت نائر، ممبئی شہر کے ایڈیشنل کلکٹر ارون ابھانگ، ڈپٹی کمشنر (ریوینیو) مکرند دیشمکھ، ڈپٹی کمشنر (جنرل) منوج راناڈے، ڈپٹی کمشنر (ترقی) گریش بھالے راؤ، ڈپٹی کمشنر (پلاننگ) سنجے پاٹل، ڈپٹی کمشنر (روہیو) ویشالی چوان، ڈپٹی کمشنر (میونسپل ایڈمنسٹریشن) رویندر جادھو، ڈپٹی کمشنر(تفریح) سونالی مولے  اور کئی افسران  موجود تھے۔
 اس موقع پر ولاس پاٹل نے کہا کہ فی الحال ریاست میں کورونا کی نئی لہرکا خطرہ ہے ۔  اس لئے کوکن ڈویژن  انتظامیہ کو ابھی سے تیاری شروع کر دینی چاہئے۔ کورونا انفیکشن سے بچاؤ کیلئے ٹیکہ کاری ضروری ہے۔ اس کیلئے ضلع کلکٹروں کو چاہئے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں شہریوں کی ٹیکہ کاری کی شرح کوصد فیصد کرنے کیلئے نئے اقدامات  کریں۔ گاؤں کی سطح پر ویکسینیشن کے بارے میں بیداری لائی جائے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حلقہ میں پہلے اور دوسرے ڈوز کیلئے ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK