Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

سنبھل اور میرٹھ میں نماز سے متعلق احکامات پر شدید برہمی

Updated: March 29, 2025, 9:32 AM IST | Lucknow

سڑکوں کے ساتھ ہی اپنے مکان کی چھت پر بھی نماز پڑھنے پر پابندی عائد کیا جانا حیرت انگیز، شدید تنقیدیں۔

The area around the Jama Masjid in Sambhal was turned into a cantonment on the occasion of Jummah-ul-Wada. Photo: INN
سنبھل میں جامع مسجد کے آس پاس کے علاقے کو جمعۃ الوداع کے موقع پر چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا۔ تصویر: آئی این این

عید کی آمد آمد پر یوپی  سرکار نے مسلمانوں کیلئے سخت احکامات جاری کرنے شروع کردیئے ہیں۔ میرٹھ او ر کئی دیگر اضلاع میں  جہاں  عوام کو متنبہ کیاگیا ہے کہ عید گاہ کے بھر جانے پر اگر کسی نے سڑک پر نما ز پڑھنے کی جرأ ت کی تو اس کا پاسپورٹ اور لائسنس منسوخ کردیا جائے گا، وہیں سنبھل میں  بادی النظر میں حدسے  تجاوز کرتے ہوئے پولیس نے اپنے مکان کی چھت  پر نماز پڑھنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔
یوپی سرکار کےا س فیصلے پر شدید تنقیدیں  ہو رہی  ہیں۔ رکن  پارلیمان اقراحسن نے کہا ہے کہ کوئی اپنی چھت میں کیا کرتا ہے یہ اس کافیصلہ ہے، پولیس کی مداخلت غیر ضروری ہے۔  رکن پارلیمان چندر شیکھر آزاد نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’یوپی پولیس میں اس بات کی ہوڑ لگی ہے کہ کون مسلمانوں کے خلاف زیادہ گھناؤنا ا ور نفرت انگیز بیان دے سکتاہے۔‘‘ انہوں نے سڑک پر نماز کی پاداش میں پاسپورٹ اور لائسنس کی منسوخی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ’’پولیس عدالت نہیں  ہے۔‘‘ دلچسپ بات یہ ہے کہ کئی میڈیا چینلوں  نے بھی حیرت انگیز طو رپر سڑکوں پر نما زپر پابندی  اور سخت کارروائی کے انتباہ پر تنقید کی ہےا ور حوالہ دیا ہےکہ کانوڑ یاترا کیلئے کئی کئی دن سڑکیں بند رکھی جاتی ہیں۔ این ڈی ٹی وی کے صحافی انوراگ دواری نے اپنے ذاتی پوسٹ میں کہا ہے کہ ’’درگا پوجا، گنیش اُتسو یا کوئی اور پنڈال بھی پھر سڑک پر نہیں لگنا چاہئے۔‘‘ فلم انڈسٹری سے وابستہ ونود کاپڑی نے یوگی آدتیہ ناتھ کو براہ راست ٹیگ کرکے سوال کیا ہے کہ ’’کانوڑیوں کیلئے ایک مہینے تک سڑک بند رکھی جاسکتی ہے تو سڑک پر نماز کیوں نہیں ہوسکتی؟‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK