• Fri, 31 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

یونین کاربائیڈ کے زہریلے کچرے پر شدید احتجاج ، ۲؍ افراد کی خودسوزی کی کوشش

Updated: January 03, 2025, 10:57 PM IST | Bhopal

مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج،ایم پی کے دھار ضلع میں واقع پیتم پور میں یہ کچرا نذر آتش کیا جانا ہے لیکن مقامی افراد اس کیخلاف مسلسل احتجاج کررہے ہیں

In the image taken from the video, protesters can be seen pouring petrol on themselves.
ویڈیو سے لی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مظاہرین اپنے اوپر پیٹرول چھڑک رہے ہیں

مدھیہ پردیش کے ضلع دھار کے صنعتی علاقے پیتم پور میں یونین کاربائیڈ کے زہریلے کچرے کو نذر آتش کرنے کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے۔ جمعہ کو علاقے میں مکمل بند کا اہتمام کیا گیا جس کو تمام شہریوں کی مکمل حمایت حاصل رہی۔  ہزاروں مظاہرین نےمقامی چوراہوں پر سڑکیں بلاک کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا  ۔ اس دوران  ۲؍ مظاہرین نے خود پر  پیٹرول ڈال کر خودسوزی کی کوشش کی۔ انہیں فوری طور پر اندور کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ زہریلے کچرے کو علاقے میں ٹھکانے لگانے سے ماحولیات اور انسانی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ دوسری طرف حکومتی اہلکاروں کا دعویٰ ہے کہ کچرے کو محفوظ طریقے سے تلف کیا جا رہا ہے، اس سے اب کسی قسم کے نقصان کا اندیشہ نہیں  ہے۔
 یونین کاربائیڈ کے کچرے کی ۳۳۷؍ ٹن مقدار کو سخت سیکوریٹی میں حال ہی میں بھوپال سے ۲۵۰؍ کلومیٹر دور پیتم پور منتقل کیا گیا جہاں ایک نجی کمپنی کے زیر انتظام  اسے تلف کیا جارہا ہے۔ ماہرین کی ٹیم اس عمل کی نگرانی کر رہی ہے، جبکہ آلودگی کے خدشات کے پیش نظر تمام ضروری حفاظتی اقدامات  کئےگئے ہیں۔کانگریس نے اس معاملے پر بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت عوامی احتجاج کو دبانے کے  لئے زور زبردستی کا سہارا لے رہی ہے۔ اس کے برعکس ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ راجندر شکلا نے کہا کہ کانگریس اس معاملہ پر بلاوجہ کی  سیاست کر رہی ہے۔واضح رہے کہ۱۹۸۴ء میں بھوپال گیس سانحہ کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک اور معذور ہوئے تھے۔ اس گیس سانحہ کے متاثرین آج بھی اپنا علاج کروارہے ہیں۔

bhopal Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK