میرابھائندر پولیس نے کمپنی کے۲؍بینک کھاتے منجمد کردیئےجن میں ۹ء۵؍کروڑ روپے ہیں۔متاثرین نے ممبئی پولیس کمشنر سے ملاقات بھی کی
EPAPER
Updated: January 09, 2025, 10:20 PM IST | Mumbai
میرابھائندر پولیس نے کمپنی کے۲؍بینک کھاتے منجمد کردیئےجن میں ۹ء۵؍کروڑ روپے ہیں۔متاثرین نے ممبئی پولیس کمشنر سے ملاقات بھی کی
’ٹوریس‘ کمپنی کی کروڑوں کی جعلسازی کے خلاف شیواجی پارک پولیس اسٹیشن میں جمعرات کو بھی متاثرین نے شکایت درج کرائی۔اسی طرح میرا بھائندر وسئی ویرار پولیس کمشنریٹ نے کارروائی کرتے ہوئے جمعرات کو فرم کے۲؍ بینک کھاتے جن میں ۹ء۵؍کروڑ روپے جمع ہیں، منجمد کردیئے۔ مذکورہ فرم جس کے تھانے اور ممبئی میں اسٹورس ہیں، نے لوگوں کو زیورات کی اسکیموں میں سرمایہ کاری کا لالچ دیا تھا اور اچھے منافع کا وعدہ کیا تھالیکن وہ اپنے وعدے سے مکر گئی، گھپلا سامنے آنے کے بعد پیر سے اس کے کئی اسٹورس بند ہیں۔اس بارے میں میرا بھائندر وسئی ویرار (ایم بی وی وی ) پولیس کمشنریٹ کے ڈپٹی پولیس کمشنر پرکاش گائیکواڑ نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ اس فرم کے ذریعہ۷۶؍سرمایہ کاروں کو۱ء۷۰؍ کروڑ روپے کا دھوکہ دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں نوگھر پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا تھا۔ اس فرم کے ۲؍ اکاؤنٹس جن میں ۱ء۷۷؍ کروڑ اور۷ء۷۴؍ کروڑ روپے ہیں، منجمد کر دیئے گئے ہیں۔ پولیس نےفرم اور اس کے کچھ اسٹاف ممبروں کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرلیا ہے۔
قبل ازیںکئی سرمایہ کاروں نے بی جے پی لیڈرکریٹ سومیا کے ہمراہ بدھ کوممبئی پولیس کمشنر سے ملاقات کی اورٹوریس جویلری انویسٹمنٹ کمپنی کی دھوکہ بازی اورجعلسازی کی شکایت کی۔