• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایران ایک سے ۲؍ ہفتے میں جوہری بم بنا سکتا ہے: امریکہ کادعویٰ

Updated: July 21, 2024, 10:59 AM IST | Agency | Washington

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ ایران کی جوہری اہلیت پر یہ پیش رفت مسعودپیزشکیان کے صدر بننے کے بعد شروع ہوئی ہے۔

US Secretary of State Anthony Blanken speaking at the Security Forum. Photo: INN
امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سیکوریٹی فورم سے خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے خبردار کیا ہے کہ `ایران جوہری بم بنانے کیلئے ضروری مواد کی تیاری سے محض ایک یا دو ہفتے دوری پر کھڑا ہے۔ تاہم انہوں نے اس موقع پر اس امر سے گریز کیا ہے کہ امریکہ ان ایک یا دو ہفتے اسی طرح ایران کو آگے بڑھنے کیلئے چھوڑ دے گا یا اس کا رد عمل اور حکمت عملی کچھ اور ہو گی۔ وہ سیکوریٹی فورم کولوریڈا میں خطاب کر رہے تھے۔ امریکہ میں صدارتی انتخابات کو بھی اب صرف ۴؍ مہینے رہ گئے ہیں، اس وجہ سے ایران کی اس پیش رفت پرمغربی طاقتوں اور ایران کے درمیان تنازع اور بڑھ سکتا ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد ڈونالڈ ٹرمپ کی مقبولیت بھی بڑھ رہی ہے جبکہ مشرق وسطیٰ میں نیتن یاہو اور اسرائیل کو بھی ایران سے غیر معمولی مسائل ہیں۔ 
 وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ `اس وقت ایران کی جوہری اہلیت کا معاملہ اور اس سے جڑی خبریں نئے ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کے انتخاب کے بعد آئی ہیں جو صد ر بننے کے بعد ایران کو اس کی سفارتی اور عالمی تنہائی سے نکالنا چاہتے ہیں۔ نئے ایرانی صدر نے ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے۲۰۱۵ء میں ۶؍ عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کی بحالی کی بھی بات کی ہے۔ انٹونی بلنکن نے کہا کہ ہم نے یہ پچھلے چند ہفتوں اور مہینوں میں دیکھا ہے کہ ایران جوہری معاملے میں آگے بڑھ رہا ہے۔ واضح رہے کہ ۲۰۱۵ء میں امریکی قیادت میں ہونے والے ایرانی جوہری معاہدے سے امر یکہ ۲۰۱۸ء میں باہر نکل گیا تھا۔ بلنکن نے ایران کی جوہری پیش قدمی کا الزام امریکہ کے معاہدے سے نکل جانے کے فیصلہ سازوں پر عائد کیا ہے۔ 
 بلنکن نے کہا `اب ایران محض ایک یا دو ہفتے کے فاصلے پر کھڑا کہ وہ ایسا جوہری مواد تیار کر لے جو ایرانی جوہری بم بنانے کے لیے ضروری ہے مگر انہوں نے یہ بھی کہا `ایران نے ابھی جوہری ہتھیار نہیں بنائے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK