Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

ایران نے۱۱؍ لاکھ افغان مہاجرین کو ملک بدر کر دیا

Updated: March 10, 2025, 12:14 PM IST | Agency | Tehran, Islamabad

پاکستانی وزارت داخلہ نے بھی تمام افغان پناہ گزینوں کو ۳۱؍ مارچ تک ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کی۔

Afghan refugees in Iran and Pakistan are facing difficulties these days. Photo: INN
ایران اور پاکستان کے افغان مہاجرین کو ان دنوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ تصویر: آئی این این

ایران نے۱۱ ؍لاکھ افغان مہاجرین کو ملک بدر کر دیا اور مزید مہاجرین کو پناہ دینے سے معذرت کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کے مطابق ملک میں افغان مہاجرین کیلئے مزید جگہ نہیں ہےاس لئے حکومت نے سخت اقدامات کرتے ہوئے سرحدوں کی نگرانی مزید بڑھا دی ہے تاکہ غیر قانونی نقل و حرکت کو روکا جا سکے۔
 افغانستان میں طالبان حکومت نے ایران اور پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کو زبردستی کے بجائے ایک منظم طریقے سے انجام دیا جائے۔
 گزشتہ روز پاکستانی وزارت داخلہ نے بھی تمام افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرس کو۳۱؍ مارچ تک ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کی تھی۔ وزارت داخلہ کے مطابق۳۱؍ مارچ کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور یکم اپریل سے ملک بدر کرنے کا عمل شروع ہوگا۔
 ایران اور پاکستان میں افغان مہاجرین کے خلاف سخت پالیسیوں کے بعد لاکھوں افغان شہری بے یقینی کی صورتحال کا شکار ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK