ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے مشرقی شہر رشت کے قائم اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں ۹؍ مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ امدادی حکام نے ۱۴۰؍ افراد کی جانیں بچائی ہیں جن میں سے ۱۲۰؍ کو علاج کیلئے دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: June 18, 2024, 4:48 PM IST | Tehran
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے مشرقی شہر رشت کے قائم اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں ۹؍ مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ امدادی حکام نے ۱۴۰؍ افراد کی جانیں بچائی ہیں جن میں سے ۱۲۰؍ کو علاج کیلئے دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے مشرق میں ایک اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں ۹؍ مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایران کے دارلحکومت تہران سے ۳۳۰؍ کلومیٹر کی دوری پر رشت شہر میں کےقائم اسپتال میں مقامی وقت کے مطابق ایک بجکر ۳۰؍ منٹ پر آگ لگی تھی جس کے نتیجے میں ۶؍ خواتین اور ۳؍ مرد مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
Nine people were killed after a fire broke out in a hospital in #Rasht, #Iran. pic.twitter.com/o2G7YZn6bh
— RRN (@RRNmedia) June 18, 2024
Another preventable tragedy strikes Iran as a devastating hospital fire, sparked by a prolonged 10hr power outage and exacerbated by a failing generator, has claimed at least 42 live, their lives were cut short, not by fate, but by the regime`s negligence.
— Decado (@ItsDecado) June 18, 2024
Abutaleb Sadeqi,… pic.twitter.com/BVwQGWqdgZ
شہر کے فائر ڈپارٹمنٹ کے چیف نھے ریاستی ٹی وی میں کہا کہ تہہ خانے میں الیکٹرک شارٹ سرکٹ میں خرابی کی وجہ سےآتشزدگی ہوئی اور یہ حادثہ پیش آیا۔
امدادی کارکنان کو اسپتال کے باہر دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر: ایکس
مومنی نے مزید کہا کہ ایمرجنسی کارکنان نے اسپتال میں پھنسے ۱۴۰؍ سے زائد افراد ، مریضوں اور اسپتال کے عملے کو بچایا ہے اور ان میں سے ۱۲۰؍ افراد کو علاج کیلئے دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔ ‘‘ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نصف رات میں اسپتال کے اندر سے دھواں نکل رہا ہے۔‘‘
🇮🇷🔥| Nine people killed after fire broke out in a hospital in the Iranian city of Rasht.#Iran | #Rasht pic.twitter.com/pU96SVfg4N
— South Today (@SouthToday5) June 18, 2024