• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایران: حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہانیہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق

Updated: July 31, 2024, 12:53 PM IST | Inquilab News Network | Tehran

حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہانیہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق۔ حماس نے قتل کا الزام اسرائیل پر عائد کیا۔

Ismail Haniyeh, the leader of Hamas. Photo: INN
حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہانیہ۔ تصویر : آئی این این

خبروں کے مطابق اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) نے بدھ کے روز جاری ایک بیان میں بتایا کہ حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہانیہ ایرانی دارالحکومت تہران میں ان کی رہائش گاہ پر کئے گئے ایک قاتلانہ حملے میں مارے گئے۔ عسکریت پسند تنظیم حماس نے بھی ہانیہ کے قتل کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس حملے میں ان کا ایک محافظ بھی ہلاک ہوا ہے۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب اسماعیل ہانیہ نومنتخب ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری میں بطور سرکاری مہمان شرکت کیلئے تہران میں موجود تھے۔ واضح رہے کہ ہانیہ حماس  کے اہم لیڈر اور کئی امن مذاکرات میں سرگرم تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK