• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایران کا جوابی حملہ، اسرائیل پر میزائلوں کی بارش

Updated: October 02, 2024, 10:49 PM IST | Tehran

پورے اسرائیل میں خوف و ہراس، مقامی افراد بنکروں میں پناہ لینے پر مجبور، ایران نے ۱۸۰؍سے زائد بیلسٹک میزائل داغے ،موساد کے ہیڈکوارٹرس اور فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا

As soon as the sirens of attacks on Tel Aviv sounded, local people lay down on the streets. (Inset: Rain of missiles) (Photos: AP/PTI)
تل ابیب پرحملوں کا سائرن بجتے ہی مقامی افراد سڑکوں پر لیٹ گئے تھے۔ (انسیٹ : میزائلوں کی بارش)(تصاویر: اے پی /پی ٹی آئی )

 ایران  نے اپنے کمانڈرس، حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ، حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ اور اپنے ٹھکانوں پر اسرائیلی حملوں کا انتقام لیتے ہوئے ہندوستانی وقت کے مطابق منگل کی دیر رات اسرائیل پرپے درپے سیکڑوں میزائل داغ دئیے ۔ میزائلوں کی اس بارش سے اسرائیلی حکومت ، فوج اور حکام بری طرح بوکھلاگئے تھے اور سبھی نے بھاگم بھاگ بنکروں میں پناہ لے کر اپنی جان بچائی ۔
آئرن ڈوم کی ناکامی 
  حالانکہ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا فضائی حملوں سے محفوظ رہنے کا نظام ’ آئرن ڈوم ‘ پوری طرح سے کامیاب رہا اور اس نے  ایران کا حملہ پوری طرح ناکام بنادیا لیکن آزاد ذرائع اور سوشل میڈیا پر آنے والے ویڈیوز اور تصاویر سے واضح ہو رہا ہے کہ آئرن ڈوم  بہت محدود پیمانے پر ہی میزائلوں کی بارش روک سکا  جبکہ  متعدد میزائل تل ابیب کے رہائشی علاقوں کے قریب گرے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوجی تنصیبات کے قریب بھی زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ایران نے تل ابیب کے قریب واقع موساد کے ہیڈکوارٹرس کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے ۳؍ فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا۔ بتایا جارہا ہے کہ ایک فوجی اڈے کو کافی نقصان پہنچا ہے جبکہ موساد کا ہیڈ کوارٹرس بھی نقصان سے بچ نہیں سکا ہے لیکن یہ نقصان کتنا ہے اس بارے میں اسرائیلی حکام ہی بتاسکیں گے ۔
اسرائیلی فوج کا اعتراف 
  اسرائیلی فوج نے  یہ اعتراف کیا کہ ملک  کے بیشتر علاقوں میں بڑے  بڑےدھماکوں کی آوازیں سنی گئیں کیونکہ کچھ ایرانی میزائل یا تو کامیابی سے روک لی گئیں یا پھروہ  دیگر شہروں میں گریں جس کی وجہ سے عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ یروشلم میں ژنہوا کے نامہ نگاروں نے بھی تصدیق کی کہ پورے شہر میں سائرن بج رہے تھے، زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں اور  مقامی باشندے حملوں کے درمیان محفوظ پناہ گاہوں کی تلاش میں تھے۔اسرائیلی ریسکیو سروسیز نے یہ بتایا کہ تل ابیب میں دو افراد  میزائل کے دھماکہ سے زخمی ہوئے ہیں جبکہ شہر کے شمالی حصے میں ایک عمارت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔  
ایران کا دعویٰ 
 دریں اثناء، ایران کے سرکاری ٹی وی نے کہا کہ ایران کے پاسداران انقلاب  کےکور کمانڈ گروپ  نے  اسرائیل کو نشانہ بنانے والے درجنوں بیلسٹک میزائل داغے۔ کچھ رپورٹ میں ان کی تعداد ۱۸۰؍ جبکہ کچھ رپورٹس میں ۲۰۰؍ سے زائد بتائی جارہی ہے۔یہ حملے حماس سربراہ اسماعیل  ہانیہ، حزب اللہ کےسربراہ سید حسن نصر اللہ اور پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر عباس شان کی ہلاکت کے جواب میں کئے گئے ہیں۔پاسداران انقلاب نے کہا کہ یہ آپریشن ایران کی سپریم نیشنل سیکوریٹی کونسل کی منظوری اور ملک کی فوج اور وزارت دفاع کے تعاون سے ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کی ہدایات پر کیا گیا۔ پاسداران نے  خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے ایران پر حملہ کر کے جوابی کارروائی کی تو اسے مزید منہ توڑ اور تباہ کن حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایرانی صدرمسعود پیزشکیان نے بھی اسرائیل کیلئے وارننگ جاری کردی ہے اور اسے مزید حملوں سے باز رہنے کو کہا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم کی دھمکی 
  اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے  ایران کی جانب سے حملے پر ردعمل میں کہا کہ ہم  اپنے اس اصول پر قائم رہیں گے کہ جو بھی ہم پر حملہ آور ہو گا ہم اس پر حملہ کر دیں گے۔ اسرائیل کے سابق وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے بھی ایران کے میزائل حملوں کے جواب میں  موجودہ اسرائیلی حکومت سے ایران پر حملے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ   گزشتہ ۵۰؍ سال میں اسرائیل کو پہلی مرتبہ بہت ہی بڑا موقع ہاتھ لگا ہے کہ وہ مشرق  وسطیٰ کا چہرہ تبدیل کرسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK