• Fri, 24 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایران: سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی طبیعت خراب، کوما میں ہیں: رپورٹس

Updated: November 18, 2024, 4:41 PM IST | Tehran

ہندوستان ٹائمز نے ایران انٹرنیشنل کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شدید بیمار ہیں۔ انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اپنے بیٹے مجتبیٰ حسین کو اپنا جانشین مقرر کیا ہے متعدد رپورٹس کے مطابق خامنہ ای کوما میں ہیں۔ تاہم، اتوار کو انہوں نے لبنان میں ایرانی سفیر سے ملاقات کی ویڈیو ایکس پر شیئر کی تھی۔

Supreme Leader of Iran Ayatollah Khamenei. Photo: INN
ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان ٹائمز نے ایران انٹرنیشنل کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای شدید بیمار ہیں۔انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اپنے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو اپنا جانشین مقررکیا ہے۔۲۶؍ ستمبر ۲۰۲۴ء کو علی خامنہ ای کی درخواست پر ایران کی اسمبلی آف ایکسپرٹس کی میٹنگ منعقد کی گئی تھی ۔ رپورٹس کے مطابق علی خامنہ ای نے میٹنگ میں  کہا تھا کہ ’’وہ ان کے جانشین کے تعلق سے فوری اورپوشیدہ فیصلہ کریں۔اسمبلی نے متفق الرائے سے علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو علی خامنہ ای کاجانشین منتخب کیا تھا۔‘‘ 

 

علی خامنہ ای کے کوما میں ہونے کی رپورٹس
یہ رپورٹس بھی سامنے آئی ہیں کہ علی خامنہ ای کوما میں ہیں۔ تاہم، ان رپورٹس کے درمیان این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’اتوار کو ایران کے سپریم لیڈر نے ایران کے سفارتکار سے ملاقات کی تھی۔انہوں نے ایران کے سفارتکار کے ساتھ اپنی ملاقات کی تصویر ایکس پر شائع کی تھیں۔ متعدد میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ علی خامنہ ای (۸۵) کوما میں ہیں اور انہوں نے اپنے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو اپنا جانشین نامزد کیا ہے۔‘‘ ایکس پر شائع کی گئی تصویر میں خامنہ ای کو لبنان کیلئے ایران کے سفیر مجتبیٰ عمانی سے بات چیت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس پوسٹ فارسی میں لکھا ہے کہ ’’آیت اللہ خامنہ ای ،جو اسلامی انقلاب کے لیڈر ہیں، نے مسٹر مجتبیٰ عمانی سے ملاقات کی اور بات چیت کی۔ مجتبیٰ خامنہ ای لبنان کیلئے ایران کے سفیر ہیں ۔‘‘

 


اسرائیل کا حزب اللہ پر حملہ
خیال رہے کہ عمانی بھی ان ۳؍ ہزار افراد میں سے ایک تھے جو لبنان میں ایران کی حمایت والے حزب اللہ کی واکی ٹاکی اور پیجر میں ہونے والے دھماکے میں زخمی ہوئے تھے۔ اس حملےمیں تقریباً ۳۹؍ افراد ہلاک ہوئے تھے جس کا الزام حزب اللہ نے اسرائیل پر ڈالا تھا۔ گزشتہ ماہ آیت اللہ خامنہ ای نے پانچ برسوں میںاپنا پہلا خطبہ دیا تھاجب ایران نے اسرائیل پر ۱۸۰؍ میزائلوں کی بات کی تھی جس کے سبب اسرائیل کا فوجی بیس تباہ ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’اسرائیل ’’زیادہ عرصے تک نہیں رہے گا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK