• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کولگام اور شوپیاں میں ژالہ باری سے سیب باغات کو ناقابل تلافی نقصان

Updated: September 04, 2024, 12:58 PM IST | Agency | Srinagar

کولگام کے کھانڈے پورہ میں۸۰؍فیصد باغات تباہ۔ باغ مالکان کو جلدازجلد معاوضہ دینے اور ان کا قرض معاف کرنے کی اپیل۔

A scene of destruction in an apple orchard in Kulgam. Photo: INN
کولگام کے سیب کےباغ میں تباہی کا ایک منظر۔ تصویر : آئی این این

جنوبی کشمیر کے کولگام اور شوپیاں میں تیز آندھی اور ژالہ باری کی وجہ سے سیب کے باغات کو۵۰؍ سے۶۰؍ فیصد نقصان پہنچا ہے۔ ژالہ باری سے سیب کے باغات پوری طرح سے تباہ ہو گئے اور کسانوں کی سال بھر کی کمائی ضائع ہو گئی۔ 
 عبدل احمد یتو نامی باغ مالک نے بتایا کہ ژالہ باری اور تیز آندھی چلنے سے کولگام کے کھانڈے پورہ میں ۸۰؍فیصد باغات تباہ ہوئے ہیں۔ انہوں نے سرکار سے اپیل کی کہ باغ مالکان کو جلدازجلد معاوضہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کےقرض بھی معاف کیا جائے۔ ژالہ باری سے شوپیاں کے۲۵؍گاؤں بھی متاثر ہوئے ہیں اور باغ مالکان کو کروڑوں کا نقصان ہوا ہے۔ 
 دریں اثناء ڈائریکٹر ہاٹی کلچر ظہور احمد بٹ نے ایک اعلیٰ سطحی ٹیم کے ہمراہ کولگام اور شوپیاں کا دورہ کیا اور وہاں پر ژالہ باری سے ہو نے والے نقصان کا جائزہ لیا۔ انہوں  نےنامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہاکہ اگریکلچر یونیورسٹی اور ہاٹی کلچر محکمہ کے ماہرین نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ پیر کی سہ پہر شوپیاں اور کولگام میں موسم نے کروٹ لی جس کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے سیب باغات کو نقصان پہنچا۔ کولگام میں ۲۵؍اور شوپیاں میں ۲۰؍سے۲۵؍گاؤں ژالہ باری سے متاثر ہوئے ہیں۔ باغات کو ۵۰؍ سے۶۰؍فیصد کا نقصان پہنچا ہے۔ ڈائریکٹر نے کہاکہ یہاں پر آکر بہت دکھ ہوا کیونکہ ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے اے گریڈ سیب اب بی گریڈ میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ 
 ڈائریکٹر ہاٹی کلچر نے باغ مالکان سے وعدہ کیا کہ اگلے سال سے جموں کشمیر میں ’ کراپ انشورنس اسکیم ‘نافذ کی جائےگی۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK