• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

گرفتاری وارنٹ کے بعد نیتن یاہو کیلئے زمین تنگ

Updated: November 23, 2024, 10:54 AM IST | Inquilab News Network | Tel Aviv-Yafo

عالمی عدالت سے متعلق ’معاہدہ روم‘ پر دستخط کرنےوالے ممالک کا سفر نہیں کرسکتے ورونہ گرفتار ہونگے۔

Benjamin Netanyahu. Photo: INN
بنجامن نیتن یاہو۔ تصویر: آئی این این

اسرائیل کے ظالم وزیراعظم نیتن یاہو، جن کو جنگی اورانسانیت کے خلاف جرائم کا ملزم قرار دیتے ہوئے عالمی عدالت انصاف نے گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے، کے لئے اب زمین تنگ ہوگئی ہے۔ جن ممالک نے ۱۷؍ جولائی ۱۹۹۸ء کو عالمی عدالت انصاف کے قیام کے معاہدہ پر دستخط کئے تھے، ان کا سفر نیتن یاہو کے لئے خطرہ سے خالی نہیں  ہے۔ مذکورہ ممالک’’معاہدۂ روم‘‘کی روسے نیتن یاہو کی گرفتاری کے لئے پابند عہد ہیں۔ واضح رہے کہ اس معاہدے پر دستخط کرنےوالے ممالک کی کل تعداد۱۲۴؍ ہے۔ 
  ان ممالک میں  نیتن یاہو قانونی اوران کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ مطلوب مجرم ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی بھی اسرائیلی وزیراعظم بلکہ اسرائیل کےکسی بھی اہلکار کو عالمی عدالت انصاف نے ماخوذ کیا ہے۔ ان کی گرفتاری کے بعد ان کے خلاف ہیگ میں واقع عدالت میں  مقدمہ چلایا جائےگا۔ 

 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK