• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسرائیل کے غزہ، لبنان اور دمشق پر حملے، متعدد افراد کی موت

Updated: November 16, 2024, 11:28 AM IST | Agency | Beirut

لبنان کے گاؤں پر حملے میں پیرا میڈیکل ٹیم کے ۱۲؍افراد ہلاک، غزہ میں ۲۸ ؍ جبکہ دمشق میں ۱۵؍شہری جاں بحق۔

Scenes of an Israeli plane dropping a bomb, resulting in an explosion and fire in an area of ​​Beirut. Photo: AP/PTI
بیروت کے ایک علاقے میں اسرائیلی طیارے کے ذریعے بم پھینکنے ،اس کے سبب دھماکہ اور آگ لگنے کے مناظر۔ تصویر :اے پی / پی ٹی آئی

مشرقی لبنان میں بعلبیک کے ایک گاؤں دوریس میں گزشتہ رات اسرائیلی فضائی حملے میں شہری دفاع کی ٹیموں کے کم از کم۱۲؍ پیرا میڈکس مارے گئے۔ یہ اطلاع لبنانی نیوز ویب سائٹ ’النشرہ‘ نے دی ہے۔ 
 ’النشرہ‘ نے بعلبیک کے گورنر بشیرخودور کے حوالے سے بتایا کہ شہری دفاع کے ۱۲؍ اراکین کی لاشیں ملبے کے نیچے سے نکال لی گئی ہیں اور ملبہ ہٹانے کا عمل اب بھی جاری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فضائی حملے کے دوران مرکز میں تقریباً۲۰؍ پیرا میڈکس موجود تھے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ بعلبیک میں علاقائی شہری تحفظ کے مرکز کے سربراہ بلال رعد سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ 
 دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید۲۸؍فلسطینیوں کی موت ہوگئی جبکہ ۱۱۲؍ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ القسام بریگیڈ نےجمعہ کو۳؍اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے۔ دریں اثناءشامی سرکاری میڈیا کے مطابق جمعرات کو شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقوں قدسیہ اور مزہ میں اسرائیلی فضائیہ نے کئی عمارتوں کو نشانہ بنایا جس میں ۱۵؍ افراد کی موت ہوگئی جبکہ ۱؍ افراد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق دمشق میں ہونے والے حملے کا ہدف فلسطینی جنگجو گروپ اسلامی جہاد کا ہیڈکوارٹرز تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK