• Tue, 22 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لبنان: جنگ کے آغاز سے اب تک ۱۰۰؍سے زائد طبی کارکنان ہلاک: یو این

Updated: October 12, 2024, 9:36 PM IST | Jerusalem

یو این ہائی کمشنر فار ہیومن رائٹس (او ایچ سی ایچ آر) نے کہا ہے کہ لبنان میںجنگ کے آغاز سے اب تک ۱۰۰؍ سے زائد طبیاور ایمرجنسی کارکنان ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسرائیل کے لبنان میں ہیلتھ کیئر کو نشانہ بنانے کے سبب علاج میں رکاوٹیں آرہی ہیں۔

Photo: X
تصویر: ایکس

اسرائیل کے انسانی حقوق کے ادارے نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ کے آغاز سے اب تک لبنان میں ۱۰۰؍ سے زائد طبی اور ایمرجنسی کارکنان ہلاک ہوچکے ہیں۔ بیروت، لبنان میںحالیہ ہفتوں میں اسرائیلی حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ 
یو این بریفنگ میںیو این کی نمائندہ روینا شمداسانی نے یو این کےانسانی دفتر کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک لبنان میں ۱۰۰؍ سے زائد طبی اور ایمرجنسی کارکنان ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہمارے پاس رپورٹس ہیں کہ اسرائیل کے فضائی حملوں میں طبی مراکز اور طبی کارکنان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔‘‘
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ترجمانن کرسچن لنڈمیئر نے کہا کہ ’’۱۷؍ ستمبر سے اب تک طبی مراکز میں ۱۸؍ حملے کئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں ۷۲؍ سے زائد طبی کارکنان ہلاک ہوئے ہیں۔‘‘ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہےکہ وہ غزہ اور لبنان میں حماس اور حزب اللہ کے جنگجوؤں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ خیال رہے کہ اب تک لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ۲؍ ہزار سےزائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔غزہ کی طرح لبنان میں بھی اسرائیل کے حملوں کے سبب غذائی اور دیگر انسانی امداد کی ترسیل میں مشکلات پیدا ہو رہی ہے۔ لبنان میں کروڑوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK