درجنوں فلسطینی جاں بحق ، متعدد زخمی ،دھماکوں کے سب عمارتوں کے ملبے میں کئی افراد دبے ہوئے ہیں۔
EPAPER
Updated: August 14, 2024, 1:15 PM IST | Agency | Gaza /New York
درجنوں فلسطینی جاں بحق ، متعدد زخمی ،دھماکوں کے سب عمارتوں کے ملبے میں کئی افراد دبے ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے غزہ میں مسلسل۳۱۲؍ویں دن بھی بہیمانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ تازہ قتل عام میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق قابض فوج کے طیاروں نے منگل کوغزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس دوران گھروں، بے گھر افراد کے ہجوم اور سڑکوں کو نشانہ بنایا گیا۔ جس کے نتیجے میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے دیر البلح میں ابو عمرہ اسکول کے قریب اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ۴؍ فلسطینی شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔ وسطی غزہ پٹی میں بریج پناہ گزین کیمپ میں ایک مکان پراسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری کے نتیجے میں ۷؍ شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی اور دیگر لاپتہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھئے:جانچ سی بی آئی کو سونپی گئی ، ڈاکٹرس سے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
قابض فوج نے غزہ پٹی کے وسط میں دیر البلح کے مشرق میں میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر توپ خانے سے بمباری کی، جس سے بچوں سمیت۴؍ افراد شہید ہو گئے۔ منگل کی صبح قابض فوج نے وسطی غزہ کی پٹی میں المغراقہ میں رہائشی عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔ مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ دیر البلح میں متعدد گھروں کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں ایک بچہ شہید اوردوسرا زخمی ہو گیا ہے، جب کہ ملبے تلے اب بھی لوگ پھنسے ہوئے اور لاپتہ ہیں۔ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں رفح میں ۳؍ فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ خان یونس میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے۔ طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ میں مغازی کیمپ اور بلاک نائن میں بمباری کی جس کے نتیجے میں ۳؍شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
حملوں پر غطریس کااظہارتشویش
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو غطریس کے نائب ترجمان فرحان حق نے پیر کو کہا، ’’سیکریٹری جنرل غطریس غزہ میں خواتین اور بچوں سمیت لوگوں کی مسلسل ہلاکتوں اور املاک کے نقصان پر تشویش کا اظہار کیاہے اور ان واقعات کی مذمت کی ہے۔‘‘ حق نے کہا کہ غطریس یہ دیکھ کر مایوس ہیں کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد۲۷۳۵؍ کی شقوں پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔