بیت لحم علاقے کے تقوع گاؤ ں میں دھاوا ،۳۳ ؍ فلسطینیوں کی گرفتاری،کچھ قیدیوں کی رہائی
EPAPER
Updated: June 02, 2023, 11:49 AM IST | Ramallah
بیت لحم علاقے کے تقوع گاؤ ں میں دھاوا ،۳۳ ؍ فلسطینیوں کی گرفتاری،کچھ قیدیوں کی رہائی
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں دھاوا بولا اور اس دورا ن ۳۳؍ فلسطینیوں کا گرفتار کیا۔ میڈل ایسٹ مانیٹر نے اپنی رپورٹ میں خبر رساں ایجنسی ’انا دولو‘ کے حوالے سے بتایا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات اسرائیلی فوج نے بیت لحم علاقے کے تقوع گاؤ ں میں دھاوا بولا اور جمعرات کی صبح وہاں گرفتاریاں عمل میں آئیں۔ فلسطین کے قیدیوں سے متعلق سرگرم ادارے’ فلسطینی اسیران کلب ‘ نے اپنے بیان میں بتا یا کہ اسرائیلی فوجوں نے جمعرات کی صبح بیت لحم کے مختلف علاقوں میں دھاوا بولا اوروہاں سے ۳۳؍ فلسطینیوں کو گرفتار کیا ۔ خبر لکھے جانے تک ان گرفتاریوں پر اسرائیلی فوج نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ عینی شاہدین کھ مطابق رات کے وقت گھروں پر دھاوے بول کر گرفتاریاں کی گئیں جسے اسرائیل مبینہ ’ دہشت گردوں ‘ کی گرفتا ری کیلئے چھاپے قرار دیتا ہے۔ گرفتار فلسطینیوں میں سے کچھ کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا گیا جبکہ ایک بڑی تعداد کو مرکزی جیل بھیجنے سے قبل عارضی قید خانوں میں رکھا گیا ۔