• Thu, 02 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسرائیلی بلڈوزر نے نور شمس کیمپ میں انروا کے دفاتر منہدم کر دئیے

Updated: November 01, 2024, 11:42 PM IST | Gaza

انروا ایجنسی کے کمشنر فلپ نے کہا کہ صہیونی حکومت نے بلڈوزر کے ذریعے کارروائی ، مزید انہدام کی دھمکیاں بھی دیں

The UNRWA office has been demolished by Israeli bulldozers
انرو ا کے دفتر کو اسرائیلی بلڈوزوروں نے منہدم کردیا ہے

 فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ کے کمشنر فلپ لازارینی نے یہ سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی بلڈوزرس نے مغربی کنارے کے نور شمس کیمپ میں ایجنسی کے دفتر کو منہدم کردیا ہے۔ اگرچہ اسرائیل نے اس کارروائی کی  تردید کی ہے مگر دونوں طرف سے ایک دوسرے پر الزامات عائد کئے جارہے ہیں۔لازارینی نے ’ایکس‘ پلیٹ  اپنی پوسٹ میں کہا کہ دفتر کو شدید نقصان پہنچا ہے اور یہ اب استعمال کے قابل نہیں رہا۔
 العربیہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے عمارت کو پہنچنے والے کسی نقصان کی ذمہ داری سے انکار کیا۔ اس نے کہا کہ یہ دعویٰ کہ ’آئی ڈی ایف‘ فوجیوں نے نور شمس میں ’انروا‘ کے دفاتر کو تباہ کر دیا، بے بنیاد ہے۔بیان میں کہا گیا ہے   فوجیوں کو نقصان پہنچانے کے لئے کچھ دھماکہ خیز مواد انروا کے دفتر کے قریب نصب کیا گیا تھا اور اسی دھماکے سے دفترکو نقصان ہوا ہے۔ اسرائیلی بلڈوزور وہاں سے ملبہ ہٹارہے ہیں۔  یاد رہے کہ اسی ہفتے اسرائیل نے ’انروا‘ کے اسرائیل کے اندر سرگرمیوں پر پابندی کا ایک بل پاس کیا تھا۔ جس پر عالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔  اسرائیلی حکومت کےاس  اقدام کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK