Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسرائیل کے وزیر مالیات بزالیل اسمورٹیچ نے استعفیٰ دے دیا

Updated: April 01, 2025, 10:47 AM IST | Tel Aviv

اسرائیل کے وزیر مالیات بزالیل اسمورٹیچ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کا یہ استعفیٰ اسرائیلی کنسیٹ کے رکن زوئی سکوت کی دوبارہ تقرری پر اسرائیل کے قومی تحفظ کے وزیر ایتمار بین گویر کےتنازع کے درمیان سامنے آیا ہے۔

Former Israeli Finance Minister Bezalel Smortich. Photo: X
اسرائیل کے سابق وزیر مالیات بیزالیل اسمورٹیچ۔ تصویر: ایکس

اسرائیل کے وزیر مالیات بزالیل اسمورٹیچ نے پیر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اسمورٹیچ  دائیں بازو کی یہودی پارٹی، جس کی وہ قیادت کرتے ہیں، کیلئے بطور قانون ساز کنسیٹ میں اپنی خدمات انجام دیں گے۔ یاد رہے کہ یہ استعفیٰ کنسیٹ کے رکن زوئی سکوت کی دوبارہ تقرری پر اسرائیل کے قومی تحفظ کے وزیر ایتمار بین گویر کے تنازع کے درمیان سامنے آیا ہے۔ اپنے بیان میں قومی یہودی پارٹی نے بین گویر پر اپنے درمیان ہوئے سیاسی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اسرائیل کی سیاست میں ہونےو الی یہ تبدیلی اسرائیل کے دائیں بازو کے اتحاد میں بڑھتے ہوئے شگاف کی نشاندہی کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK