• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسرائیلی فوجوں نےجنین کو بھی غزہ بنا دیا، ۷۰؍ فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ کردیا

Updated: September 02, 2024, 10:25 AM IST | Agency | Ramallah

عوا م بجلی پانی سے محروم، سبزی ترکاری کے بازار میں آگ لگادی گئی، طبی امداد میں بھی رکاوٹ، صہیونی فوج پر ایمبولنس کا راستہ روک کر انہیں بھی نشانہ بنانے کا الزام۔

Israeli forces have demolished the streets of Jenin during the operation. Photo: INN
اسرائیلی فوجوں نے کارروائی کے دوران جنین کی سڑکوں کو اکھاڑ دیا ہے۔ تصویر : آئی این این

مغربی کنارہ میں ’’انسداد دہشت گردی‘‘ کے نام پر اتوار کو لگاتار ۵؍ ویں دن فوجی کارروائی جاری رکھتے ہوئے اسرائیلی فوجوں نے یہاں  کے اہم شہر جنین کی حالت بھی غزہ جیسی کردی ہے۔ الجزیرہ کے مطابق جنین میں یہ اب تک کی سب سے بڑی فوجی کارروائی ہے جس میں    گزشتہ ۲؍ دنوں میں ۷۰؍ فیصد انفرااسٹرکچر تباہ کر دیا گیا۔ بجلی اور پانی کی سپلائی سنیچر کو ہی روک دی گئی تھی جو اتوار کو بھی بحال نہیں کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی سوریج لائن کو بھی تباہ کردیاگیاہے۔ سب سے زیادہ تباہی جنین شہر کے اس رفیوجی میں  مچائی گئی ہے جہاں۲۰؍ ہزار بے گھر فلسطینی افراد پناہ گزیں ہیں۔ رفیوجی کیمپ کا ۸۰؍ فیصد حصہ پینے کے صاف پانی کی قلت کا شکار ہوگیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:یونیسیف کا منکی پاکس ویکسین کو محفوظ بنانے کیلئے ہنگامی ٹینڈر جاری

صہیونی فوجوں  کی ظالمانہ کا رروائی کے ایک ویڈیو میں  صاف دیکھا جاسکتاہے کہ سبزی ترکاری کے بازار کو آگ لگادی گئی ہے۔ اس طرح جنین کے شہری پانی، بجلی، غذا اور انٹرنیٹ کی خدمات سے پوری طرح محروم کردیئے گئے ہیں۔ 
علاقے میں  طبی خدمات انجام دینے والی بین الاقوامی تنظیم’ڈاکٹرس وِد آؤٹ بارڈرس‘ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسیز زخمیوں  کو طبی امداد پہنچانے سے بھی روک رہے ہیں۔ اس کیلئے ایمبولنس کا راستہ روکا جارہاہےاورانہیں نشانہ بنایا جارہاہے۔ مذکورہ تنظیم نے جنین میں  اسرائیلی فوج کی کارروائی اور اس کی شدت کو ’’چونکا دینےوالا‘‘ قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق فوج نے جنین کے سرکاری اسپتال کہلانےوالے خلیل سلیمان اسپتال کا بھی محاصرہ کرلیا ہے۔ 

اسرائیلی پولیس کے ۳؍ افسر ہلاک
مغربی کنارہ  میں اسرائیلی فوج اور پولیس کی مشترکہ ظالمانہ کارروائی کے پانچویں دن ترقوميا  کے قریب ایک حملے میں صہیونی پولیس  فورس کے کم از کم ۳؍ افسر ہلاک ہوگئے۔  ترقومیا شہر مغربی کنارہ کے جنوب میں واقع ہے۔مسلح حملہ آور نے اِذنا-ترقوميا جنکشن پر  پولیس کی گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔ ۳؍ پولیس افسران  میں سے ایک نے  جگہ پر ہم دم توڑ دیا جبکہ بقیہ ۲؍ اسپتال پہنچتے پہنچتے ختم ہوگئے۔ اس حملے کو مغربی کنارہ پر اسرائیلی فورسیز کی گزشتہ ۵؍ دنوں سے جاری ظالمانہ کارروائی کے انتقام  کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ صہیونی حکومت جو اس حملے سے بوکھلا گئی ہے، نے حملہ آور کی تلاش میں چھاپے ماری شروع کردی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK