• Thu, 21 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ کو تباہ و برباد کردینے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا دورہ ، حماس کو وارننگ

Updated: November 20, 2024, 11:00 PM IST | Gaza

اسرائیلی فوجی اڈو ں کا دورہ کرنے کے بعد بیان جاری کیا کہ اسرائیلی یرغمالوں کا پتہ بتانے والوں کو ۵؍ملین ڈالرس کی رقم انعام میں دی جائے گی

The Israeli Prime Minister was brought to Gaza under tight security. (Photo: Agency)
اسرائیلی وزیر اعظم کو سخت سیکوریٹی میں غزہ لایا گیا تھا ۔ (تصویر: ایجنسی)

غزہ کو تباہ و برباد کردینے کے تقریباً ایک سال  بعد اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین  نیتن یاہو اچانک غزہ پہنچ گئے۔ وہاں انہوں نے اسرائیلی فوجی اڈوں کا دورہ کیا اور اس موقع پر ان کے ساتھ وزیر دفاع کاٹز بھی موجود تھے۔ اس دوران حیرت انگیز طور پر اپنی ناکامی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے اسرائیلی یرغمالیوں کا پتہ بتانے والے کو  ۵؍ملین ڈالر کی رقم انعام میں دینے کی بھی پیشکش کی۔ اس دوران نیتن یاہو نے حماس کے ساتھ جنگ بندی کی کسی بھی کوشش کو سرے سے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ ختم ہونے کے بعد حماس پھر کبھی فلسطین پر حکومت نہیں کر سکے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اب  حماس کبھی واپس نہیں آئے گا کیوں کہ ہم اس کا مکمل صفایاکرنے کے ارادے سے ہی میدان میں اترے ہیں۔ 
 نیتن یاہو نے غزہ دورے پر کہا کہ اسرائیل اپنے ۱۰۱؍ یرغمالوں کی تلاش جاری رکھے گا۔ جو کوئی بھی ہمارے یرغمالوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا، وہ اپنی موت کا ذمہ دار خود ہوگا۔ ہم انہیں کسی بھی قیمت پر تلاش کر کے رہیں گے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں نیتن یاہو جنگی لباس میں ملبوس نظر آ رہے تھے۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے۔ اب تک ۴۴؍ ہزار سے زیادہ فلسطینی شہری مارے جا چکے ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اتنی بڑی جنگی طاقت ہونے کے باوجود اسرائیل اب تک اپنے   یرغمال شہریوں کو بازیاب نہیں کرواسکا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK