• Sat, 16 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امدادی قافلوں پر اسرائیل کی پابندی افسوسناک ہے : انتونیو غطریس

Updated: March 27, 2024, 11:51 AM IST | Agency | New York

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو غطریس  نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں انسانی امداد کے داخلے کی اجازت دینے پر مجبور ہے۔

Antonio Guterres. Photo: INN
انتونیو غطریس۔ تصویر : آئی این این

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو غطریس  نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں انسانی امداد کے داخلے کی اجازت دینے پر مجبور ہے۔ اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ غطریس نے ` اُنروا `کے غذائی قافلوں کے شمالی غزہ میں  داخلے پر اسرائیلی بندش کو افسوسناک قرار دیا اور متنبہ کیا ہے کہ علاقے  میں ہر۱۰؍ افراد میں سے۷؍ قحط کی دہلیز پر آ پہنچے ہیں۔انہوں  نے کہا ہے کہ غطریس نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل ہٹ دھرمی پر قائم، سلامتی کونسل کی پروا نہیں

سیکریٹری جنرل انتونیوغطریس نے کہا ہے کہ انروا کی انسانی امداد غزہ میں دھڑکتے دل کی حیثیت رکھتی ہے اور یہ دِل دھڑکتا رہے گا۔ فرحان حق نےخود بھی غزہ بھر میں انسانی امداد کی تیز ترین تقسیم کی ضرورت پر زور دیا اور غطریس کے بیان کو بھی دُہرایا  جس میں انہوں نے کہا ہے کہ  اسرائیل امدادی قافلوں کو غزہ میں   داخلے کی اجازت دینے پر مجبور ہے۔ واضح رہے کہ اُنروا کے ہائی کمشنر فلپ لازارینی نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل نے اطلاع دی ہے کہ انروا کے امدادی قافلوں کو غزہ  کے شمال میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یاد رہے کہ غزہ پر۷؍اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں۳۲؍ ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ قتل کئے گئے فلسطینیوں میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے۔ واضخ رہےکہ اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اسرائیل پر زور دیا  تھا کہ وہ غزہ  پٹی میں فلسطینیوں کیلئے امدادی سامان کے داخلے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرے اور امداد کے لیے کراسنگ اور رسائی کے مقامات میں اضافہ کرے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK