• Fri, 08 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ میں اسرائیل کے سفاکانہ حملے بدستور جاری، مزید۲۷؍ فلسطینی شہید

Updated: August 24, 2024, 1:28 PM IST | Agency | Gaza

اسرائیلی فورسیز کی وسطی اور جنوبی غزہ پٹی کے علاقوں میں سفاکانہ کارروائیوں کے نتیجے میں مزید۲۷؍ فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

Gaza has now turned into ruins due to Israel`s relentless bombardment. Photo: INN
اسرائیل کی مسلسل بہیمانہ بمباری سےغزہ اب کھنڈر میں بدل چکا ہے۔ تصویر : آئی این این

اسرائیلی فورسیز کی وسطی اور جنوبی غزہ پٹی کے علاقوں میں سفاکانہ کارروائیوں کے نتیجے میں مزید۲۷؍ فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ علاقے کی سول ایمرجنسی سروس کے مطابق شمالی غزہ کے قصبے بیت لاہیا میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ۱۱؍ افرادشہید ہوگئے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں، ان میں سے کچھ افراد کی لاشیں جل چکی تھیں۔ طبی ماہرین نے بتایا کہ وسطی غزہ کی پٹی میں المغازی کیمپ کے ایک گھر میں ہونے والے حملے میں ایک مقامی صحافی سمیت۶؍ افراد شہید ہوگئے، جبکہ جنوب میں الگ الگ حملوں میں ۵؍ دیگر افراد جاں بحق ہوئے۔ بعد ازاں جمعرات کوخان یونس میں ایک چوک کے قریب لوگوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں ۵؍ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:’’روس یوکرین تنازع کے حل کیلئے ہندوستان ایک دوست کی حیثیت سے ہمیشہ تیار‘‘

اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کی افواج نے وسطی غزہ کے دیر البلاح اور جنوب میں خان یونس میں اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور گزشتہ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران درجنوں عمارتوں کو منہدم کر دیا ہے، اس نے دعویٰ کیا کہ فورسیز نے گزشتہ روز رفح کے علاقے میں ۵۰؍ جنگجوؤں کو قتل کردیا ہے۔ حماس کے مسلح ونگ نے کہا کہ فائٹرز نے رفح میں اسرائیلی فوج پر حملہ کیا جس میں اسرائیلی فورسیز کے بہت سے جوان ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ میونسپل کونسل کے مطابق غزہ کے وسطی قصبے دیر البلاح میں مکینوں نے بتایا کہ ٹینکوں نے مشرق سے مزید پیش قدمی کی اور شہر کو جنوب میں قریبی خان یونس سے ملانے والی کچھ سڑکیں بند کر دیں۔ رہائشیوں نے بتایا کہ اسرائیلی ٹینکوں نے خان یونس کے الکارا اور حمد علاقوں میں بھی مغرب کی طرف پیش قدمی کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK