• Thu, 19 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایران پر حملے کیلئے اسرائیل کا منصوبہ تیار، تہران نے پھر سخت جواب کی وارننگ دی

Updated: October 09, 2024, 3:23 PM IST | Agency | Tehran

نیویارک ٹائمز کے انکشافات کے بیچ امریکی خفیہ ایجنسی ’سی آئی اے‘ کا اظہار فکرمندی، واشنگٹن اور تل ابیب کو مشورہ دیا کہ ایران کی فوجی تیاریوں کو سنجیدگی سے لیں۔

CIA chief Chief William Burns. Photo: INN
سی آئی اے سربراہ چیف ولیم برنس۔ تصویر : آئی این این

معروف امریکی اخبار’ نیو یارک ٹائمز‘ کے اس انکشاف کےبعد کہ اسرائیل نے ایران کے فوجی اڈوں پر حملے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقجی نے پھر متنبہ کیاہے کہ ایران کے بنیادی ڈھانچے پر کسی بھی حملے کا جواب پہلے سے بھی زیادہ سخت دیا جائے گا۔ انہوں  نے منگل کو میڈیا سے گفتگو میں   اسرائیل کو ایران پر کسی بھی حملے سے باز رہنے کی تلقین کی۔ دوسری طرف امریکی خفیہ ایجنسی’سی آئی اے‘ کے سربراہ نے متنبہ کیا ہے کہ واشنگٹن اور تل ابیب ایران کی فوجی تیاریوں کو سنجیدگی سے لیں۔ عراقجی نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے تحمل کا امتحان نہ لے۔ انھوں نے واضح کیا ہے کہ ’’اگر ہمارے ملک پر کوئی حملہ ہوا تو اس کا رد عمل ماضی میں کسی بھی کارروائی سے زیادہ بھرپور ہو گا۔ ‘‘
اس سے قبل امریکی ذمہ داران نے نیویارک ٹائمز اخبار کو بتایا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کارروائی میں ایران کے اندر فوج، سیکوریٹی اور قیادت کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ ذمہ داران نے مزید کہا کہ معاملہ بڑھ جانے کی صورت میں اسرائیل کے پاس ایرانی جوہری تنصیبات پر ضرب لگانے کا متبادل بھی موجود ہے۔ کئی اسرائیلی عہدے داران پہلے ہی باور کرا چکے ہیں کہ رواں ماہ کے آغاز پر ایران کی جانب سے میزائل حملے کا تل ابیب کی جانب سے بھرپور جواب دیا جائے گا۔ 
  اس بیچ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے چیف ولیم برنس نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حالیہ بیلسٹک میزائل حملوں سے اپنی حیران کن فوجی صلاحیتوں کو ظاہر کیا ہے۔ انہوں  نے اپنے ملک اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ایران کی فوجی صلاحیتوں کو سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے۔ اسرائیل اور ایران براہ راست جنگ نہیں چاہتے لیکن جنگ کا خطرہ بہرحال ایک حقیقت ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK