Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

الگ الگ سائٹس پر جانا مشکل ہے مگر اللہ توفیق کیساتھ حوصلہ بھی دیتا ہے

Updated: March 26, 2025, 9:17 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

صداقت علی شدید دھوپ میں سائٹ انجینئرکی حیثیت سے روزانہ الگ الگ سائٹس پر جاتے ہیں اور اپنے روزہ پر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں، اکثر سائٹ پر تو کبھی راستے میں روزہ کھولتے ہیں۔

57-year-old civil engineer Sadaqat Ali Zamindar. Photo: INN
۵۷؍سالہسول انجینئر صداقت علی زمیندار۔ تصویر: آئی این این

یہاں کے ویشالی نگر میں رہائش پزیرسول انجینئر صداقت علی زمیندار ( ۵۷)، ان محنت کش روزہ داروں میں شامل ہیں ،جو کڑی محنت کےساتھ مشکل ترین مسافتوں کی پریشانی کو جھیلتے ہوئے شدید گرمی میں رمضان المبارک کے روزے پابندی سے ر کھتے ہیں ۔
 کام کتنا محنت طلب اور دشوار ہے؟
سائٹ انجینئر کا کام بہت محنت طلب ہوتا ہے ۔ اسے کڑی دھوپ میں روزانہ جاری سائٹ کی بلند عمارتوں کاکئی مرتبہ دورہ کرنا ہوتاہے۔ فی الحال ۵؍ سائٹ ، کاندیولی، بوریولی، باندرہ ، دادر اور بائیکلہ کی نگرانی کر رہا ہوں ،عام دنوں میں سبھی سائٹوں پر پہنچنا ہوتا ہے لیکن رمضان میں ۳؍سائٹ کا دورہ کرتا ہوں۔ ان سائٹوں پر جانے کیلئے لوکل ٹرین، بس اور آٹورکشا کا دشوارکن سفر ، ریلوے اسٹیشنوں کے بریج سے آناجانا، بعدازیں سائٹ پر پہنچ کر کام کا معائنہ کرنا، کاندیولی میں ۳۶؍ویں منزل پر کا کام جاری ہے ۔ ۳۶؍ویں منزل پر جاکر تیزدھوپ میں کام کامعائنہ کرنا۔سب ملاکر دیکھا جائے تو کافی دوڑ دھوپ لگی رہتی ہے۔
روزہ بھاری پڑتا ہے یا کام میں سمجھ میں نہیں آتا؟
صبح کے سیشن سے زیادہ دوپہر کے حصہ میں پیاس کا احساس ہوتا ہے ۔ چلچلاتی دھوپ میں سائٹ آفس سے بلندعمارت کے بالائی حصہ میں جاری کام کا معائنہ کرنےکیلئے جانے پر  شدید دھوپ میں گلا سوکھ جاتا ہےلیکن روزہ کے روحانی جذبہ سےکام اور گرمی دونوں کا احساس کم ہوجاتا ہے۔
افطار کیلئے کافی وقت مل جاتا ہے یا وہ بھی بھاگم بھاگ میں ہوتی ہے؟
سائٹ انجینئرکیلئے ڈیوٹی پر پہنچنے کا وقت متعین ہے لیکن واپسی کا وقت طے نہیں ہوتا۔ جب تک کام ختم نہ ہو، سائٹ پر رہناضروری ہے۔ اس لئے صبح گھر سے نکلتے وقت بیگ میں کھجور اور پانی کی بوتل رکھ لیتا ہوں تاکہ افطار کےوقت اگر گھر نہیں پہنچ سکوں تو جہاں کہیں بھی رہوں، روزہ کھول سکوں۔ اکثر سائٹ آفس یا ٹرین میںروزہ کھلتا ہے۔ 
نمازوں کی ادائیگی کا وقت ملتا ہے یا نہیں؟
 کام کےدوران نمازادا کرنے کی سہولت، ریپرو انڈیاپرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی نے دی ہے ،اس لئے سائٹ پر موجود ہونےکی صورت میں قریب کی مسجد میں جاکر نماز اداکرلیتاہوں،اگر راستےمیں ہوتاہوں تو ،جس اسٹیشن پر اُترتاہوں ،وہاں کی قریبی مسجد میں نماز پڑھ لیتا ہوں۔ 
 اتنی مشقت کا روزہ رکھنے پر کیسا محسوس ہوتا ہے؟
ویسے تو ۸؍ سال کی عمر سے روزہ رکھ رہا ہوں، لیکن پابندی سے روزہ رکھنے کا سلسلہ ۱۸؍سال کی عمر سے جاری ہے۔ روزہ کے ساتھ نماز، تراویح اورطاق راتوںمیں عبادت کی فکر رہتی ہے۔ ایک مسلمان کیلئے روزہ رکھنا فرض ہے،یہ سوچ کر پورے روزے رکھتاہوں۔اس سے جو اطمینان محسوس ہوتا ہے،اسے بیان کرنےکیلئے میرےپاس الفاظ نہیں ہیں۔ اللہ کا شکر ہےکہ اس نے ہم جیسے گناہ گاروں اور خطاکاروںکو رو زہ رکھنے کی توفیق عطافرمائی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK