پولیس سربراہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ `کشمیری نوجوان کافی ذہین ہیں اور مثبت سوچ کے بھی حامل ہیں
EPAPER
Updated: October 12, 2020, 9:06 AM IST | Agency | Srinagar
پولیس سربراہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ `کشمیری نوجوان کافی ذہین ہیں اور مثبت سوچ کے بھی حامل ہیں
جموں و کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ کشمیری مسلح نوجوان تشدد کا راستہ چھوڑ کر امن کی راہ اختیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوان کافی ذہین ہیں اور وہ اپنی توانائی کو اچھے کاموں میں استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ دلباغ سنگھ نے یہ باتیں اتوار کو یہاں جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے منعقدہ `پیڈل فار فیس سائیکل ریس کی ایک تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔تقریب میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ جبکہ اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر آر آر بھٹناگر، کے کے شرما اور بصیر احمد خان کے علاوہ آئی جی پولیس کشمیر وجے کمار بھی موجود تھے۔ پولیس سربراہ نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ `کشمیری نوجوان کافی ذہین ہیں۔وہ پرجوش ہیں اور مثبت سوچ کے حامل بھی ہیں۔ وہ اپنی توانائی کو اچھے کاموں میں استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ `ہمیں امید ہے کہ نوجوان خوشی سے تعمیری سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ کوئی تشدد نہیں چاہتا۔ مجھے امید ہے کہ ہمارے نوجوان تشدد کا راستہ چھوڑ کر امن کی راہ اختیار کریں گے اور امن کی بحالی کے لئے کام کریں گے۔ پولیس سربراہ نے جنوبی کشمیر میں سیکوریٹی فورسیز کے آپریشنز میں تیزی کے متعلق پوچھے جانے پر کہا کہ `جنوبی کشمیر ایک ایسی جگہ ہے جہاں سرگرمی اور خاموشی ایک ساتھ چلتی ہے۔ ہم وہاں امن چاہتے ہیں `۔انہوں نے کہا کہ `وہاں سرگرم جنگجوؤں کی اچھی خاصی تعداد ہے۔ جب وہ سیکورٹی فورسز پر حملہ کرتے ہیں یا محاصرے میں پھنسنے کے بعد سپردگی سے انکار کرتے ہیں تو وہاں فائرنگ کا تبادلہ ہوتا ہے۔