• Wed, 08 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

۳۱؍مئی تک پین کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنا ضروری

Updated: April 26, 2024, 9:27 AM IST | Agency | New Delhi

۳۱؍مئی پین کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنا ضروری ہے۔ اگر کوئی شخص اپنے پین کارڈ کو اپنے اس دوران بائیو میٹرک آدھار کارڈ سے لنک نہیں کرتا ہے تو اسے دگنا ٹی ڈی ایس ادا کرنا ہوگا۔

Don`t delay linking now. Photo: INN
اب لنک کرنے میں تاخیر نہ کیجئے۔ تصویر : آئی این این

۳۱؍مئی پین کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنا ضروری  ہے۔ اگر کوئی شخص اپنے پین کارڈ کو اپنے اس دوران  بائیو میٹرک آدھار کارڈ سے لنک نہیں  کرتا ہے تو اسے  دگنا ٹی ڈی ایس ادا کرنا ہوگا۔ اس  بارےمیں سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز( سی بی ڈی ٹی) کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔اگر آپ بھی پین کارڈ ہولڈر ہیں توا ب تاخیر نہ کیجئے، کیونکہ ۳۱؍ مئی  تک پین کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ایسا نہ کرنے پر آپ کو مالی نقصان اٹھانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے: مسلمانوں کیخلاف مودی کے متنازع تبصرہ پر الیکشن کمیشن بالآخر حرکت میں آیا

ٹی ڈی ایس کی کٹوتی میں  چوک کے نوٹس 
اس سلسلے میں سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن  میں  بتایا گیا ہے کہ ایسے بہت سے ٹیکس دہندگان  جن کے پین کارڈ غیر فعال تھے ۔ وہ شکایت کر رہے ہیں کہ انہیں ٹی ڈی ایس کی کٹوتی میں چوک کے نوٹس مل رہے ہیں ۔ٹی ڈی ایس کا کلیکشن ہائی ریٹ پر نہیں کیا گیا، اس لئے سی بی ڈی ٹی سے اس طرح کی تفصیلات طلب کی جا رہی ہیں جس کیلئے اب سی بی ڈی ٹی نے کہا کہ اگر آدھار کارڈ اور پین کارڈ۳۱؍ مئی ۲۰۲۴ء کو یا اس سے پہلے ۳۱؍ مارچ ۲۰۲۴ء کو کئے گئے لین دین سے متعلق کھاتوں میں منسلک ہیں تو ٹی ڈی ایس کوزیادہ شرح پر کلیکشن یا کٹوتی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
 کیا پین کارڈ بند ہو جائے گا؟
اس سے پہلے سی بی ڈی ٹی نے۳۱؍ مارچ۲۰۲۴ء تک پین کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنے کو کہا تھا۔ اب بھی اگر کوئی شخص ۳۱؍ مئی کو یا اس سے پہلے اپنے کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک نہیں کرتا ہے، تو اس کے پین کارڈ پر اضافی شرح پر ٹی ڈی ایس  ادا کرنا پڑے گا۔حکومت نے یہ فیصلہ اس لئے کیا ہے تاکہ ٹی ڈی ایس جمع کرنے والے اداروں پر دباؤ کم ہو لیکن یہ رعایت صرف ۳۱؍ مارچ ۲۰۲۴ء تک ہی کیلئے ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK