• Wed, 20 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یقین نہیں ہوتا کہ شردپوار بھتیجے کی غداری سے بےخبر تھے: پرتھوی راج چوہان

Updated: July 06, 2023, 3:46 PM IST | New Delhi

پرتھوی راج چوہان نے کہا کہ مجھےعلم ہیں کہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندےکچھ ماہ میں اسمبلی سےمعطل ہو سکتے ہیں جبکہ اجیت پوار ان کی جگہ لےسکتے ہیں

Sharad Pawar and Ajit Pawar  photo;INN
شرد پوار اور اجیت پوار تصویر :آئی این این

مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے کہا کہ ’’ مجھے یقین نہیں ہوتا کہ شرد پوار اپنے بھتیجے کی غداری سےبےخبر ہوں گےجبکہ  علم تھا کہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندےکو غداری کےسبب کچھ ہی ماہ میں ۱۰؍ یا ۱۱؍ اگست تک اسمبلی سےمعطل کردیا جائےگا۔اگر شندے اوران کےساتھی ایم ایل ایز کو ہٹا دیا گیا تو اجیت پوار کو ہی وزیر اعلیٰ بنایا جائےگا۔ان کی غداری سے کون خوش ہے  کیا شندے حکومت کو اب سکون مل گیا ہے ؟ ‘‘ واضح رہے کہ اجیت پوار نے بدھ کوخود کو این سی پی کا صدر ظاہر کیا تھا اور کہا تھا کہ اب شردپوار کو ریٹائرڈ ہو جانا چاہئے۔قبل ازیں اجیت پوار کے پارٹی کےنئے دفتر میں شرد پوار کی تصویر استعمال کرنے پر شرد پوار نے کہا تھا کہ ’’جو مجھ سےمختلف خیالات کا حامل ہے اسے میری تصویر استعمال کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ‘‘ اس ضمن میں کانگریسی لیڈر کپل سبل نےکہا کہ ’’مہاراشٹر کی سیاست میںکٹپا باہوبلی کی جنگ جاری ہے۔ یہ کوئی جمہوریت نہیں بلکہ ایک تماشہ ہےجو  عوام کی نہیں بلکہ طاقت کی جنگ ہے۔ ‘‘ قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کےساتھ ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا سے غداری کرنے وا لے ایم ایل ایز دوبارہ ادھو کی پارٹی میں شامل ہو سکتےہیںجبکہ شندے آج اپنے ایم ایل ایز سےمل کر اس بات کو واضح کریں گے کہ حکومت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔البتہ ادھو گروپ یہ دعوی کر رہا ہے کہ انہیں شندے کےکچھ ایم ایل ایز خط کےذریعے دوبارہ پارٹی میں شامل ہونے کی درخواست کر رہے ہیں جبکہ انہوںنےاپنی غداری کیلئے معافی بھی مانگی ہے ۔ ‘‘ خیال رہےکہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کےعہدے سےبرخاست ہونے اور اجیت پوار کے وزیراعلیٰ بنائے جانےکی خبریں میڈیا پر گشت کر رہی ہیں جبکہ اس ضمن میں اب تک کچھ واضح نہیں ہو سکا ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK