• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

رونالڈو کے گول کی مدد سے النصر کلب کوبڑی کامیابی ملی

Updated: November 07, 2024, 10:44 AM IST | Riyaz

کرسٹیانو رونالڈو کے گول کی بدولت النصر نے متحدہ عرب امارات کے کلب اور دفاعی چمپئن العین کو۱۔۵؍گول سے ہرا کر اے ایف سی چمپئن لیگ فٹبال مقابلے کے ایلیٹ سیکشن میں ۱۲؍ٹیموں کے ٹیبل پر ٹاپ ۳؍ میں جگہ بنا لی۔

Cristiano Ronaldo. Photo: INN
کرسٹیانو رونالڈو۔ تصویر: آئی این این

کرسٹیانو رونالڈو کے گول کی بدولت النصر نے متحدہ عرب امارات کے کلب اور دفاعی چمپئن  العین کو۱۔۵؍گول  سے ہرا کر اے ایف سی چمپئن  لیگ فٹبال مقابلے کے ایلیٹ سیکشن میں  ۱۲؍ٹیموں کے ٹیبل پر  ٹاپ ۳؍ میں جگہ بنا لی۔
 سعودی  کے کلب النصر کے ۴؍ میچوں میں۱۰؍ پوائنٹس ہیں اور وہ مقامی حریف الہلال اور الاہلی  سے ۲؍ پوائنٹس پیچھے ہے۔ یہ دونوں اب تک اپنے چاروں میچ جیت چکے ہیں۔ کھیل شروع ہونے کے صرف ۵؍ منٹ بعد ہی اینڈرسن ٹالیسکا نے النصر کے لئے  پہلا گول کیا۔ اس کے بعد رونالڈو نے اس سیزن میں مقابلہ میں اپنا دوسرا گول آدھے گھنٹے کے فرق  کے بعد کیا۔فابیو کارڈوسو کے خودکش گول نے ہاف ٹائم میں سعودی عرب کے کلب کو۰۔۳؍ کی برتری دلا دی۔ دوسرے ہاف میں النصر کی جانب سے ویزلی اور ٹالیسکا نے گول کئے۔ دریں اثنا، جاپان کے ویسل کوبی نے جنوبی کوریا کے گوانگزو ایف سی کو۰۔۲؍گول  سے شکست دے کر اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ملائیشیا کا جوہر دارالتعظیم دو مرتبہ کے  چمپئن  جنوبی کوریا کے السان ایچ ڈی کو ۰۔۳؍گول سے شکست دے کر تیسرے نمبر پر چلا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK