• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جبل پور: کنویں سے پانی پینے کے جرم میں دلت بچوں کو زدوکوب کیا گیا

Updated: February 17, 2024, 5:38 PM IST | Inquilab News Network | Jabalpur

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ۔ دلت بچوں کو کنویں سے پانی پینے کے جرم میں جانوروں کی طرح پیٹا گیا۔ لوگ مدد کرنے کے بجائے خاموشی سے تماشا دیکھتے رہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

مدھیہ پردیش سے ایک دل دہلادینے والا ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں ایک شخص نا بالغ لڑ کوں کو زد و کوب کر رہا ہے۔ ہیٹ ڈیٹیکٹر کے ایکس پر شیئر کی جانے والی اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص پانچ چھوٹے بچوں کو ایک چھڑی سے لگا تار مار رہا ہے جن کے ہاتھ پیچھے باندھ دیئے گئے ہیں، بچے چھڑی کی ضرب سے کراہ رہے ہیں لیکن وہ شخص انہیں مسلسل ماررہا ہے۔ 
بتایا جا رہا ہے کہ یہ پانچوں بچے مبینہ طور پر دلت برادری سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں کنویں سے پانی پینے کے جرم میں یہ سزا دی جارہی تھی۔ جائے وقوع پر موجود تماش بینوں کی بھیڑ بنا کسی مداخلت کے یہ سارا منظر دیکھ رہی تھی۔ ایک منظر میں ایک بچہ مار سے بچنے کیلئے تماشائیوں کی جانب بھاگنے کی کوشش کرتا ہے لیکن اسے دوبارہ مارنے والے شخص کی جانب دھکیل دیا جاتا ہے۔ 
اس ویڈیو پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے آزاد سماج پارٹی کے صدر نے کہا کہ ’’ان معصوم بچوں کا قصور محض اتنا تھا کہ جب وہ پیاسے تھے انہوں نے کنویں سے پانی پی لیا۔ کیا یہی رام راجیہ ہے؟ اس ملک میں پتھر کی بے جان مورتی کو پانی سے غسل دیا جاتا ہے لیکن ایک زندہ انسان کو پانی پینے کی اجازت نہیں۔ کتنی شرم کی بات ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK