• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کل ’جاگو گراہک جاگو ایپ‘، ’جاگرتی ایپ‘ اور ’جاگرتی ڈیش بورڈ‘ کا لانچ

Updated: December 23, 2024, 10:23 AM IST | New Delhi

قومی صارف د ن کے موقع پر یہ ایپس لانچ کئے جائیں گے۔ کمپنیوں کے غلط طریقہ کی روک تھام کے لئے اقدام۔

Image of Jago Grahak Jago`s mascot Jagriti. Photo: INN.
جاگو گراہک جاگو کی ماسکیٹ جاگرتی کی تصویر۔ تصویر: آئی این این۔

محکمۂ امور صارفین۲۴؍ دسمبر۲۰۲۴ء کو قومی صارف دن کے موقع پر عوامی استعمال کے لیے ’جاگو گراہک جاگو ایپ‘، ’جاگرتی ایپ‘ اور ’جاگرتی ڈیش بورڈ‘ کو لانچ کرے گا۔ حکومت کی وسیع حکمت عملی اور ڈجیٹل دور میں صارفین کے تحفظ کو مستحکم کرنے اور ای کامرس نیز آن لائن خدمات میں ناجائز طریقوں کو روکنے کی جاری کوششوں کے تحت، مرکزی صارف تحفظ اتھاریٹی نے۲۰۲۳ء میں ’غلط طریقۂ کارکی روک تھام اور ریگولیشن‘ کے لیے رہنمایانہ خطوط جاری کیے تھے اور۱۳؍ڈارک پیٹرنز کی نشاندہی کی تھی، جن میں جھوٹ کی فوری ضرورت، باسکٹ اسنیکنگ، کنفرم شیمنگ، زبردستی عمل، سبسکرپشن ٹریپ، انٹرفیس مداخلت، بیٹ اینڈ سوئچ، ڈرپ پرائسنگ، ڈسگائزڈ اشتہارات اور نیگنگ، ٹرک ورڈنگ، ساس بلنگ اور روگ مالویئر شامل ہیں۔ 
سی سی پی اے نے قبل ازیں انڈگو ایئر لائنس اور بک مائی شو کو صارفین کے تحفظ کے قانون ۲۰۱۹ء کے تحت اشتہارات کی گمراہ کن نوعیت اور ڈارک پیٹرنز کی وجہ سے نوٹس جاری کیے تھے۔ یہ بات مرکزی صارف تحفظ اتھاریٹی (سی سی پی اے) کی توجہ میں آئی کہ بک مائی شو نے صارفین سے تصدیق شدہ ٹکٹ کی بکنگ کے بعد اضافی چارجز نافذ کیے تھے۔ ہر ٹکٹ پر ایک روپیہ اضافی چارج بک سُمائیل کی مد میں پیشگی منتخب ہو کر صارف کی رضامندی کے بغیر شامل کیا گیا تھا۔ یہ ’باسکٹ اسنیکنگ‘ کے طور پر جانا گیا جو ڈارک پیٹرنز کی رہنمایانہ ہدایات کے تحت شامل ہے۔ سی سی پی اے کی مداخلت کے بعد، بک مائی شو نے ’باسکٹ اسنیکنگ‘ کے مسئلے کو حل کیا اور صارفین کو یہ اختیار دیا کہ وہ چاہیں تو بک سُمائیل کے لیے عطیہ دیں یا نہیں۔ سی سی پی اے کی مداخلت کے بعد انڈگو ایئر لائن نے مسئلے کو حل کیا اور ورڈنگ کو ’’نہیں، میں سفر میں اضافہ نہیں کروں گا‘‘ میں تبدیل کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK