• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جی ۲۰؍ دعوت نامے پر لفظ ’’بھارت‘‘ کا استعمال، کانگریس لیڈران کا ردعمل

Updated: September 05, 2023, 2:32 PM IST | New Delhi

کانگریس کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ راشٹر پتی بھون نے معمول کے مطابق ’’پریسیڈینٹ آف انڈیا‘‘ کے بجائے ’’ پریسیڈینٹ آف بھارت‘‘ کے نام پر ۹؍ ستمبر کو جی ۲۰؍ ڈنرکی دعوت دی ہے۔ انڈیا اتحاد کے تعلق سے کہا کہ اس اتحاد کا اہم مقصد ملک میں ہم آہنگی اورمحبت کی فضا کو قائم رکھنا ہے۔ اسی دوران کانگریس کے دوسرے سینئر لیڈر ششی تھرور نے کہا کہ انڈیا کو بھارت کہنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ بھارت ایسا ملک ہے جس کے دو سرکاری نام ہیں اور ہمیں ان دونوں کا استعمال جاری رکھنا چاہئے۔

India will host the G20. Photo: PTI
ہندوستان جی ۲۰؍ کی میربزنی کرے گا۔ تصویر:پی ٹی آئی

کانگریس کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ راشٹر پتی بھون نے معمول کے مطابق ’’پریسیڈینٹ آف انڈیا‘‘ کے بجائے ’’پریسیڈینٹ آف بھارت‘‘ کے نام پر ۹؍ ستمبر کے جی ۲۰؍ ڈنر کی دعوت دی ہے۔ انہوں نےاپنے ایکس پوسٹ ( جو پہلے ٹویٹر کہلاتا تھا) میں آئین کے آرٹیکل ایک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب ’’ریاستوں کا اتحاد‘‘ یعنی انڈیا (ہندوستان) بھی زیر استحصال ہے۔ بعد ازیں وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مودی ملک کی تاریخ کو ختم کرنے اور ملک کو تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کبھی رکنے والے نہیں۔ بعد ازیں انہوں نے انڈیا اتحاد کے تعلق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’انڈیا اتحاد کا مقصد کیا ہے؟ یہ کہ یہ ہندوستان ہے اور یہاں اتحاد، دوستی اور ہم آہنگی کی فضا کو قائم رکھنا اہم ہے۔ جڑے گا بھارت اور جیتے گا انڈیا! خیال رہے کہ جے رام رمیش کا ٹویٹ آر ایس ایس کے چیف موہن بھاگوت کے متنازع بیان کے بعد منظر عام پر آیا ہے جس میں انہوں نے مشورہ دیا تھا کہ انڈیا کے بجائے لفظ بھارت کا استعمال کیا جانا چاہئے۔ اس ضمن میں انہوں نے گوہاٹی میں ایک تقریب میں کہا تھا کہ ہندوستانی برسوں سے اپنے ملک کیلئے لفظ بھارت استعمال کرتے ہوئے آرہے ہیں۔ زبان چاہے کوئی بھی ہو نام ہمیشہ ایک ہی رہے گا۔ واضح رہے کہ ہندوستان دسمبر ۲۰۲۳ء کو جی ۲۰؍ کی میربانی کرنے والا ہے جس میں ۳۲؍ سیکٹرز کی میٹنگیں ہوں گی۔ ان میٹنگوں کا آغاز ۹؍ ستمبر سے ہوگا۔ اس ضمن میں کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے کہا کہ انڈیا کو بھارت کہنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے اور امید ظاہر کی کہ حکومت اتنی بیوقوف نہیں کہ وہ لفظ انڈیا کو اتنی جلدی تبدیل کرے جس کی اپنی منفرد اہمیت ہے۔ خیال رہے کہ کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ نریندر مودی کی حکومت کی جانب سے’’ریاستوں کے اتحاد‘‘ کا استحصال کیا جارہا ہے جیسا کہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ جی ۲۰؍ ڈنر’’پریسیڈینٹ آف بھارت‘‘ کے نام سے دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ بھارت ایسا ملک ہے جس کے دو سرکاری نام ہیں اور ہمیں ان دونوں کا استعمال جاری رکھنا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK