• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جلگائوں ضلع میں ۲؍ لاکھ نئے ووٹروں کے ناموں کا اندراج کیا گیا

Updated: October 10, 2024, 2:00 PM IST | Sharjil Qureshi | Jalgaon

ان میں ۶۰؍ فیصد یعنی ایک لاکھ ۲۰؍ ہزار خواتین شامل ہیں، ووٹروں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر مختلف علاقوں میں ۱۲۳؍ نئے پولنگ مراکز کا قیام۔

Women`s names have been registered more than men`s. Photo: INN.
مردوں کے مقابلے خواتین کے ناموں کا اندراج زیادہ ہوا ہے۔ تصویر:آئی این این۔

جلگائوں ضلع کی نئی ووٹنگ لسٹ کے مطابق ضلع میں ۲؍ لاکھ نئے ووٹروں کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کی اطلاع ضلع کلکٹر آیوش پرساد نے ایک روز قبل پریس کانفرنس کے دوران فراہم کی۔ آیوش پرساد نے بتایا کہ جلگاؤں ضلع میں نئے ناموں کا اندراج اور متوفی رائے دہندگان کے ناموں کو ہٹانے کے بعدکم و بیش ۲؍ لاکھ نئے رائے دہندگان کا اضافہ ہوا ہے۔ لہٰذا اسمبلی انتخابات کیلئے ۲۳؍ء نئے پولنگ اسٹیشنوں کا قیام عمل میں آیا ہےتاکہ رائے دہندگان کو سہولت ہو۔ ضلع کلکٹر نے کہا گزشتہ ایک سال کے دوران مجموعی طور پر ۳؍لاکھ ووٹروں کا اندراج کیا گیا جس میں ایک لاکھ ووٹروں کے نام لسٹ سے حدف کئے گئے جن میں ہجرت کر گئے، انتقال ہرگئے، اور ایسے لوگ شامل ہیں جن کے دو بار نام درج ہوگئے تھے۔ اس عمل کے بعد فہرست میں ۲؍ لاکھ نئے نام شامل ہوئے۔ ان میں ایک لاکھ ۲۰؍ ہزار خواتین ہیں ۔ اسکے علاوہ پارلیمانی الیکشن کے وقت ضلع بھر میں ۳؍ ہزار ۵۶۴؍ پولنگ مراکز قائم کئے گے تھے مگر آئندہ اسمبلی الیکشن کیلئے ۱۲۳؍ نئے مراکز بنائے جائیں گے۔ اس طرح یہ تعداد ۳؍ ہزار ۶۷۷؍ ہو جائے گی۔ پاچورہ، جلگاؤں (دیہی) اور چوپڑا حلقہ میں سب سے زیادہ نئے مراکز قائم کئے جائیں گے۔ 
آیوش پرساد نے بتایا کہ ضلع کے تمام ۱۱؍ اسمبلی حلقوں میں ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں آزاد پولنگ مراکز قائم کرنےکی تیاریاں ضلع انتظامیہ نے کی تھیں لیکن اس کیلئے یہ شرط تھی کہ ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں کم ازکم ۱۵۰۰؍ووٹروں کا نام ہونا چاہئے لیکن ضلع میں کوئی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی میں اتنے ووٹر نہیں تھے۔ پریس کانفرنس میں ضلع کلکٹر آیوش پرساد کے علاوہ نائب ضلع کلکٹر اروند انتورلیکر بھی موجود تھے۔ جلگاوں :(شرجیل قریشی) جلگائوں ضلع کی نئی ووٹنگ لسٹ کے مطابق ضلع میں ۲؍ لاکھ نئے ووٹروں کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کی اطلاع ضلع کلکٹر آیوش پرساد نے ایک روز قبل پریس کانفرنس کے دوران فراہم کی۔ آیوش پرساد نے بتایا کہ جلگاؤں ضلع میں نئے ناموں کا اندراج اور متوفی رائے دہندگان کے ناموں کو ہٹانے کے بعدکم و بیش ۲؍ لاکھ نئے رائے دہندگان کا اضافہ ہوا ہے۔ لہٰذا اسمبلی انتخابات کیلئے ۲۳؍ء نئے پولنگ اسٹیشنوں کا قیام عمل میں آیا ہےتاکہ رائے دہندگان کو سہولت ہو۔ 
ضلع کلکٹر نے کہا گزشتہ ایک سال کے دوران مجموعی طور پر ۳؍لاکھ ووٹروں کا اندراج کیا گیا جس میں ایک لاکھ ووٹروں کے نام لسٹ سے حدف کئے گئے جن میں ہجرت کر گئے، انتقال ہرگئے، اور ایسے لوگ شامل ہیں جن کے دو بار نام درج ہوگئے تھے۔ اس عمل کے بعد فہرست میں ۲؍ لاکھ نئے نام شامل ہوئے۔ ان میں ایک لاکھ ۲۰؍ ہزار خواتین ہیں ۔ اسکے علاوہ پارلیمانی الیکشن کے وقت ضلع بھر میں ۳؍ ہزار ۵۶۴؍ پولنگ مراکز قائم کئے گے تھے مگر آئندہ اسمبلی الیکشن کیلئے ۱۲۳؍ نئے مراکز بنائے جائیں گے۔ اس طرح یہ تعداد ۳؍ ہزار ۶۷۷؍ ہو جائے گی۔ پاچورہ، جلگاؤں (دیہی) اور چوپڑا حلقہ میں سب سے زیادہ نئے مراکز قائم کئے جائیں گے۔ آیوش پرساد نے بتایا کہ ضلع کے تمام ۱۱؍ اسمبلی حلقوں میں ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں آزاد پولنگ مراکز قائم کرنےکی تیاریاں ضلع انتظامیہ نے کی تھیں لیکن اس کیلئے یہ شرط تھی کہ ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں کم ازکم ۱۵۰۰؍ووٹروں کا نام ہونا چاہئے لیکن ضلع میں کوئی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی میں اتنے ووٹر نہیں تھے۔ 
مذکورہ پریس کانفرنس میں جلگائوں کے ضلع کلکٹر آیوش پرساد کے علاوہ نائب ضلع کلکٹر اروند انتورلیکر بھی موجود تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK