Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

جلگاؤں: وقف ترمیمی بل کے خلاف زبردست دھرنا

Updated: March 18, 2025, 12:06 PM IST | Sharjeel Qureshi | Jalgaon

وقف ترمیمی بل کے خلاف زبردست دھرنا’نہیں چلے گی نہیں چلے گی وقف ترمیم نہیں چلے گی‘‘کے نعرے بلند۔

Social workers and officials can be seen protesting at the entrance of the main building of the Jalgaon District Collector`s office. Photo: INN
جلگائوں ضلع کلکٹر کے دفتر کی مرکزی عمارت کے داخلی دروازے پر احتجاج کرتے ہوئے سماجی کارکنان اور ذمہ داران دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

یہاں  ۱۷؍مارچ پیر کو وقف ترمیمی بل کی مخالفت میں  مقامی تنظیموں کی جانب سے زبردست احتجاج کیا گیا۔ یہ آندولن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے ہونیوالے دہلی کے جنتر منتر پر دھرنے کی حمایت میں کیا گیا۔ حاصل کردہ اطلاعات کے مطابق جلگائوں میں ایکتا سنگھٹن اور دیگر تنظیموں کی جانب سے ضلع کلکٹر دفتر کے سامنے پیر کی دوپہر ۱۲؍ بجے سے ایک بجے کے درمیان زبردست آندولن کیا گیا۔ 
 دھرنے میں شامل افراد نے وقف ترمیمی بل کے خلاف ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ’’ مرکزی حکومت ہائے ہائے، نہیں چلے گی نہیں چلے گی وقف ترمیم نہیں چلے گی ‘‘ جیسے نعرے بلند کئے۔ ایک وفد نے دھرنے کے بعد ضلع کلکٹر آیوش پرساد سے ملاقات کی اور انہیں   ایک مطالباتی مکتوب سونپا۔ یہ مکتوب خاتون سماجی کارکن نگار سلطانہ شیخ عبدالقیوم کے ہاتھوں ضلع کلکٹر کو سونپا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ۱۹۹۵ء اور۲۰۱۳ء کی وقف کی حیثیت کو برقرار رکھا جائے اور اس میں کسی بھی قسم کی کوئی ترمیم نہ کی جائے۔ 
 مکتوب میں اراکین پارلیمنٹ اور راجیہ سبھا کے ممبران سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ وقف ترمیمی ایکٹ بل کی مخالفت کریں۔ اس وفد میں مفتی خالد، مفتی عتیق الرحمٰن، فاروق شیخ، حاجی ذاکر قریشی (بھڑگاؤں )، حافظ عبدالرحیم پٹیل، مولانا توفیق شاہ، متین پٹیل، مظہر خان، انیس شاہ، سلیم انعامدار اور بابا دیشمکھ شامل تھے۔ ضلع کلکٹر نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ متعلقہ ذمہ داران تک جلد ہی یہ مکتوب پہنچا دیں   گے۔ اس احتجاج میں  شرکت کے لئے شرکاء کے جوش کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ شدت کی گرمی ہونے کے باوجود دھرنا آندولن میں شہر و ضلع کے ذمہ داران و سماجی کارکنان کی بڑی تعداد موجود رہی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK