• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

جلگائوں: تحریم شیخ قتل معاملے میں پولیس نے ۵؍ افراد کو گرفتار کیا

Updated: January 14, 2025, 1:58 PM IST | Agency | Bhusawal

۳؍ روز قبل بھساول کے ایک ہوٹل میں فائرنگ میں ہلاک کر دیا گیا تھا ، ایک کو چندر پور سے اور۴؍ کو منماڑ سے پکڑا گیا۔

The accused may be seen in police custody. Picture: Inquilab
ملزمین پولیس حراست میں دیکھےجا سکتے ہیں۔ تصویر: انقلاب

 گزشتہ دنوں بھساول میں تحریم شیخ نامی نوجوان کا قتل ہو گیا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں ۵؍ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ جلگائوں کرائم برانچ اور بھساول بازار پیٹھ پولیس تھانے کی ٹیم نے چندر پور ضلع کے بلرشاہ اور منماڑ ان دوشہروں سے گرفتار کیا ہے۔ اس کی اطلاع ایڈیشنل ایس پی اشوک نکھتے نے پریس کانفرنس کے ذریعہ دی۔ 
  یاد رہے کہ ۱۰؍ جنوری کی صبح جلگائوں ضلع کے بھساول شہر میں واقع جام محلہکےایک ہوٹل پر چائے پینے آئے تحریم شیخ کو دو الگ الگ موٹر سائیکل پرسوار ہو کر آئے ۴؍ افراد نے گولی مار دی تھی۔ حملہ آوروں نے گولی مارتے وقت کہا تھا ’تو نے میرے بھائی کو مارا تھا، اب تیرا کھیل ختم ‘ مقتول کی گردن میں دائیں بازو، پیٹھ پر ۵؍ گولیاں لگی تھیں ۔ 
 اس معاملے میں ذاکر خان محبوب خان کی فریاد پرمقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مشتبہ ملزمین کی گرفتاری کے متعلق ایڈیشنل ایس پی اشوک نکھتے نے بتایا کہ ’’سلمان عبدالمجید عرف رمیز پٹیل (۳۲)کوچند پور ضلع کے بلر شاہ شہر سے سنیچر کو گرفتار کیا گیاتھا اُسے اتوار کو کورٹ میں پیش کیا گیا عدالت نے اسے ۵؍ دنوں کی پولیس تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ دیگر ۴؍ افراد عدنان یونس شیخ (۲۹) ساحل شیخ رشید(۲۱) عبدالنبی حنیف پٹیل (۳۱)، انیس نعیم محمد آصف(۱۹)کو منماڑسے گرفتار کیا گیا ہے۔ 
 ان کےقبضے سے۴؍ دیسی پستول اور۳؍ زندہ کارتوس ضبط کئے گئے ہیں ۔ ان چاروں کو پیر کے روز عدالت میں پیش میں کیا گیا تھا لیکن تادم تحریر عدالت کا حکم موصول نہیں ہوا تھا۔ یاد رہے کہ ۲۰۲۳ءمیں آفتاب پٹیل نامی شخص پربھساول کے کھڑکا روڈ پر حملہ کیا گیا تھا جس میں دوران علاج اُسکی موت ہو گئی تھی۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں یہ بات اجاگر ہوئی ہے کہ اِسی قتل کا بدلے لینے کیلئے یہ تحریم احمد ناصر شیخ کو گولی مارکر قتل کیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK