• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جموں کشمیر: عمر عبداللہ نے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا

Updated: October 16, 2024, 4:29 PM IST | Shimla

آج نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ نے جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا ہے۔ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے انہیں عہدے کا حلف دلایا ہے۔ کانگریس نے فی الحال حکومت میں شامل نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

Photo: PTI
تصویر: پی ٹی آئی

نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ نے آج جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا ہے۔ تاہم، پارٹی  کے لیڈر سریندر کمار چودھری نے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا ہے۔ نیشنل کانفرنس کی لیڈر سکینہ اتو، جاوید رانا، جاوید احمد دار اور ایم ایل اے ستیش شرما اور دیگر نے  کابینی وزراء کے طور پر حلف لیا ہے۔ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے انہیں عہدے کا حلف دلایا ہے۔ خیال رہے کہ جموں کشمیر میں آرٹیکل ۳۷۰؍ کی منسوخی کے بعد عمر عبداللہ وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہونے والے پہلے شخص ہیں۔

عمر عبداللہ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے ساتھ۔ تصویر: پی ٹی آئی

قبل ازیں انہوں نے ۲۰۰۹ء تا ۲۰۱۵ء تک بطور وزیر اعلیٰ خدمات انجام دی تھیں۔ حلف برداری کی تقریب میں انڈیا اتحاد کے لیڈر اور کانگریس کے صدر ملکار جن کھرگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے بھی شرکت کی تھی۔ تاہم، کانگریس نے فی الحال حکومت میں شامل نہ ہونے کا اعلان نہیں کیا ہے اورمرکز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جموں کشمیر کا ریاست کا عہدہ بحال کرے۔

عمر عبداللہ تقریب کے دوران۔ تصویر: پی ٹی آئی

یاد رہے کہ جموں کشمیر کے انتخابات میں کانگریس نے ’’نیشنل کانفرنس‘‘ کے ساتھ اتحاد کیا تھا۔ ۱۰؍ اکتوبر کو نیشنل کانفرنس کے انتخابات میں فتح حاصل کرنے کے بعد عمر عبداللہ نیشنل کانفرنس قانون ساز پارٹی کے لیڈر منتخب ہوئے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK