• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جموں کشمیر: شوپیاں میں سابق سرپنچ کا دن دہاڑے قتل

Updated: May 20, 2024, 10:37 AM IST | Srinagar

راجوری میں بھی دہشت گردوں کا حملہ، ۲؍ سیاح زخمی، فورسیز نے دونوں جگہوں پر آپریشن شروع کیا۔

Security forces personnel during the operation. Photo: INN.
سیکوریٹی فورسیز کے اہلکار آپریشن کے دوران۔ تصویر: آئی این این۔

لوک سبھا انتخابات کے دوران جنوبی کشمیر ایک مرتبہ شدت پسندوں کے حملے کی زد پر ہے۔ اس مہینے کے اوائل میں پونچھ میں ائرفورس کے قافلے پر ہوئے حملے میں ایک فوجی کی موت ہوگئی تھی۔ دوہفتوں کے بعد ضلع شوپیاں میں شدت پسندوں نے ایک سرپنچ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم شدت پسند ہیرپورہ شوپیاں میں ایک سابق سرپنچ کے گھر میں داخل ہوئے اور سرپنچ کو قریب سے گولیاں ماریں۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور سیکوریٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔ سرپنچ کو فوری طور پر مقامی لوگوں نے اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس اور دیگر سیکورٹی ادارے اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور مجرموں کی تلاش جاری ہے۔ مارے گئے سابق سرپنچ کی شناخت اعجاز احمد شیخ کے بطور ہوئی ہے جو بی جے پی کا کارکن بھی تھا۔ 
دوسری جانب، ضلع اننت ناگ کے سیاحتی مقام پہل گام کے ینڑ علاقہ میں نا معلوم بندوق برداروں نے سیاحوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں دو سیاح زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا۔ جہاں پر ان کا علاج و معالجہ جاری ہے۔ پولیس نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے واقعہ کی تصدیق کی ہے، اس حملہ میں جے پور راجستھان سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی زخمی ہو گئے ہیں جن کی شناخت فرح اور تبریز کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعہ کے بعد دونوں زخمیوں کو خون میں لت پت جی ایم سی اننت ناگ ریفر کیا گیا۔ واقعہ کے فوراً بعد سیکوریٹی فورسیز نے پورے علاقہ کو محاصرہ میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ واضح رہے کہ اننت ناگ راجوری لوک سبھا سیٹ پر۲۵؍مئی کو پولنگ ہونے والی ہے۔ انتخابا ت ۲۵؍ مئی کو ہونے والے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK