• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جاپان: نئے سال کے استقبال کیلئے شاہی خاندان کی روایتی شعری نشست

Updated: January 19, 2024, 8:49 PM IST | Tokyo

جاپان میں نئے سال کا استقبال شعری نشست سے کیا جاتا ہے جس میں روایتی انداز میں جاپانی نظمیں پڑھی جاتی ہیں۔ جاپان کے بادشاہ اور ملکہ نے بھی نظمیں پڑھیں۔ تاہم، ان نظموں کے ذریعے دنیا کو امن کا پیغام دینے کی کوشش کی گئی۔

A view of the Imperial Palace, Japan. Photo: INN
امپیریل پیلس، جاپان میں شعری نشست کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این

جمعہ کو ٹوکیو (جاپان) کے امپیریل پیلس میں سالانہ شعری نشست کا اہتمام ہوا جس میں ملکۂ جاپان ماساکو کی نظم سے ماں کی محبت اور امن کی تڑپ عیاں ہوئی۔ اس نظم میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح ماساکو کو، اس کی بیٹی شہزادی آئیکو نے جاپان کے جنوبی شہر ہیروشیما کے اسکول کے سفر کے بعد جو دوسری جنگ عظیم کے اختتامی دنوں میں ایٹم بم سے تباہ کر دیا تھا، لکھا تھا۔
خیال رہے کہ نئے سال کا آغاز شعر و شاعری سے کرنا جاپانی ثقافت کا حصہ ہے۔ امپیریل ہاؤس ہولڈ ایجنسی کے مطابق، خیال کیا جاتا ہے کہ محل میں سالانہ شعری نشست کا اہتمام ۱۳؍ ویں صدی میں شروع ہوا تھا۔ اس محفل میں شریک ہونے والے مہمانان تھری پیس سوٹ میں ملبوس تھے۔ تاہم، کئی ایسے بھی تھے جنہوں نے کیمونو اور روایتی جاپانی لباس زیب تن کر رکھا تھا۔ مہمانوں میں وہ لوگ بھی تھے جنہوں نے اپنی نظموں کیلئے ایوارڈ حاصل کئے تھے۔
روایتی ’’واکا‘‘ انداز میں لکھی گئی مختلف تخلیقات جمعہ کو پیش کی گئیں جنہیں انتہائی دلچسپ انداز میں بآواز بلند پڑھا گیا۔ واکا کا لفظی معنی جاپانی طرز کا گانا ہے۔ یہ شاعری کی ایک مختصر شکل ہے جس میں ایک مصرع میں ۵۔۷۔۵۔۷۔۷؍ حرفی الفاظ استعمال ہوتے ہیں۔
’’آئیکو‘‘ (جاپانی شاعرہ اور گلوکارہ) کی نظم میں واکا بہترین انداز نظر آیا، جس کی تعلیم انہوں نے گاکوشوئن یونیورسٹی میں حاصل کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ یہ فن کس طرح ایک ہزار سال تک زندہ رہا، جس کے ذریعے انسانی مصائب کا اظہار بڑی آسانی سے کیا جاسکتا ہے۔ 
شہنشاہ ناروہیتوکی نظم نے امن کا پیغام دیا۔ تقریب میں موجود سبھی افراد کے ہونٹوں پر مسکان تھی۔ 
ناروہیتو، جنگ کے وقت کے شہنشاہ ہیروہیتو کے پوتے، ہیں، وہ جہاں بھی جاتے ہیں ان کے ساتھ لاکھوں افراد کا ہجوم ہوتا ہے۔ سبھی ان کا استقبال کرتے ہیں۔ شہنشاہ سیاسی طور پر طاقتور نہیں ہیں لیکن جاپانی ثقافت میں انہیں کافی اہمیت حاصل ہے۔ یاد رہے کہ ناروہیتو کے والد، اکی ہیتو نے ۲۰۱۹ء میں استعفیٰ دے دیا تھا۔ یہ اقدام کسی جاپانی شہنشاہ کیلئے نایاب ہے کیونکہ عام طور پر شہنشاہوں کا اقتدار ان کی موت پر ختم ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK