• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

۱۰۱ سالہ جاپانی شہزادی یوریکو انتقال کر گئیں

Updated: November 15, 2024, 7:59 PM IST | Tokyo

۱۹۲۳ء میں ایک امیر گھرانے میں پیدا ہوئی یوریکو کی شادی دوسری جنگ عظیم سے قبل ۱۹۴۱ میں شہنشاہ ہیروہیٹو کے چھوٹے بھائی شہزادہ میکاسا سے ہوئی تھی۔

Japanese Princess Yuriko. Photo: X
جاپانی شہزادی یوریکو۔ تصویر: ایکس

دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی شہنشاہ ہیروہیٹو کی بھابھی اور جاپان کے شاہی خاندان کی سب سے معمر رکن، شہزادی یوریکو ۱۰۱ سال کی عمر میں انتقال کر گئی۔ شاہی محل کے حکام نے ان کی موت کی تصدیق کی۔ ذرائع کے مطابق، شہزادی کا انتقال جمعہ کو ٹوکیو کے ایک اسپتال میں ہوا۔ ان کی موت کی وجہ نمونیا بتائی جارہی ہے حالانکہ حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی۔ 
وہ روزانہ ورزش اور مطالعہ کے مشاغل کے ساتھ شہزادی یوریکو نے صحت مند زندگی گزاری یہاں تک کہ رواں سال مارچ میں ان پر فالج کا حملہ ہوا اور حال ہی میں وہ نمونیا کا شکار ہوگئی جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: آئسکریم کے’’بین اینڈ جیری‘‘ برانڈ کا پیرنٹ کمپنی یونی لیور کیخلاف مقدمہ

۱۹۲۳ء میں ایک امیر گھرانے میں پیدا ہوئی یوریکو کی شادی دوسری جنگ عظیم سے قبل ۱۹۴۱ میں اس وقت کے شہنشاہ ہیروہیٹو کے چھوٹے بھائی شہزادہ میکاسا سے ہوئی تھی۔ میکاسا اور یوریکو، ٹوکیو پر ہوئے امریکی بم حملوں میں بچ نکلے تھے۔ جنگ کے آخری مہینوں میں انہوں نے اپنی نوزائیدہ بیٹی کے ساتھ ایک پناہ گاہ میں طویل عرصہ گزارا۔ شہزادی یوریکو نے اپنی پوری زندگی شاہی فرائض کے علاوہ خدمت خلق کے ذریعے خواتین کی زچگی اور بچوں کی صحت کے مسائل پر توجہ مرکوز کی۔ انہوں نے قدیم مشرقی تاریخ پر علمی تحقیق میں اپنے شوہر کا ساتھ دیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسپین: ایک نرسنگ ہوم میں آتشزدگی، ۱۰؍ افراد ہلاک، دیگر زخمی

شہزادی یوریکو کی موت کے بعد جاپان کے شاہی خاندان کے صرف ۱۶ بقید حیات ہیں جن میں صرف چار مرد ہیں۔ جاپانی قانون کے مطابق، صرف مرد ہی شاہی تحت کے حقدار ہوسکتے ہیں۔ ۱۹۴۷ کا یہ قانون خواتین کو عام افراد سے شادی کرنے کے بعد تخت نشین ہونے یا شاہی شناخت برقرار رکھنے کی اجازت نہیں دیتا۔ اس وقت، جاپانی شاہی خاندان کے سب سے کم عمر مرد وارث، شہزادہ ہساہیتو ہیں جو خاندان کے آخری اہل جانشین ہیں۔ اس طرح، جاپان، شاہی جانشینی کے حوالے سے ایک بحران کا سامنا کررہا ہے۔ 
جاپانی وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا، جو اس وقت جنوبی امریکہ میں بین الاقوامی سربراہی اجلاس کیلئے جنوبی امریکہ میں موجود ہیں، نے شہزادی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK