• Mon, 24 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ الیکشن میں خواتین کے نقاب اٹھا کر جانچ کی گئی یہ غلط ہے‘‘

Updated: February 10, 2025, 9:12 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

رکن ِپارلیمان جیا بچن نے اپنی مختصر تقریر میں الیکشن میں مسلم خواتین کے ساتھ بدتمیزی کا معاملہ موثر انداز میں اٹھایا۔

Rajya Sabha member Jaya Bachchan. Photo: INN
راجیہ سبھا کی رُکن جیا بچن۔ تصویر: آئی این این

صدرجمہوریہ نے اپنے خطاب میں خواتین کو بااختیار بنانے کے تعلق سے گفتگو کی ہے۔ یہ  خوشی کی  بات ہے۔مجھے فخر  ہے کہ اس ملک کی پہلی شہری ایک خاتون ہیں، وزیر مالیات خاتون ہیں، ملک کی ایک ایسی  ریاست جس کا شمار بیدار ریاستوں میں  ہوتا ہے،اس کی وزیراعلیٰ خاتون ہیں،  ایک بڑی قومی پارٹی کی سینئر ترین لیڈر خاتون ہیں اور ہم تمام خواتین جو یہاں بیٹھی ہیں،ان سب پر مجھے فخر ہے۔  میں جانتی ہوں کہ یہ کیسی جدوجہد کے بعد یہاں تک پہنچی ہیں۔
  مگرمسئلہ یہ ہے کہ ہر خاتون کے ساتھ ایک جیسا برتاؤ نہیں ہوتا۔ مثال کے طور پر یوپی کے (ملکی پور کے ضمنی) الیکشن میں خواتین جب قطار میں کھڑی تھیں تو ان کے نقاب کو اٹھا اٹھا کر ان کی شناخت کی تصدیق کی گئی۔ یہ  پرائیویسی کی سنگین خلاف ورزی  ہے۔ یہی معاملہ دہلی میں بھی  ہوا۔ یعنی جو خواتین برقع نہیں پہنتیں ان کیلئے کوئی جانچ نہیںاوراگرآپ نے برقع پہن لیاہے توآپ کا برقع  اٹھا کر دیکھا جائے گا کہ آپ خاتون ہیں یا نہیں۔  یہ بہت غلط ہے۔
  میرے پریوار میں ہم ۳؍ بہنیں ہیں، میں  سب سے بڑ ی ہو ں۔ میری شادی جہاں ہوئی وہاں بہن تو کوئی نہیں مگر وہاں خواتین کو ان کا حق دیاگیا جس کی وجہ سے آج میں یہاں ہوں۔  میری پہلی اولاد  لڑکی ہے، میری پہلی نواسی لڑکی ہے، میری پہلی پوتی بھی لڑکی ہے۔اس لئے میں سمجھ سکتی ہوں اور مجھے اچھا لگتا ہےکہ گھر کو سنبھالنےوالی خواتین  سامنے آنے لگی ہیں۔ یہاں جتنی خواتین یہاں بیٹھی ہیں،ان کی طرف سے میں کچھ باتیں  کہنا چاہتی ہوں۔ کچھ دن پہلے (اسی ایوان میں) کہا گیا کہ’’آپ ہوںگی...‘‘، جناب عالی ، یہ صرف میرا معاملہ نہیں ہے، ہم خواتین کیلئے  ’’ہوں  گی‘‘  کی اصطلاح کا استعمال غلط  ہے۔ ہم ہوں گی نہیں، ہم ہیں۔ (جیا بچن کا اشارہ راجیہ سبھا کے چیئرمین  جگدیپ دھنکر کے  تبصرہ کی جانب تھا جو انہوں نے سابقہ پارلیمانی اجلاس  میں  جیابچن پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کیاتھا۔) کسی خاتون کے تعلق سے ایسے تبصرے بہت غلط  ہیں،چاہے وہ کسی بھی پارٹی کی ہو۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK