Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

جے کمار گورے کا سنجے رائوت اور روہت پوارپر کارروائی کا مطالبہ، اسپیکر کو عرضی

Updated: March 07, 2025, 11:13 AM IST | Agency | Mumbai

وزیر برائے دیہی ترقی نے شکایت کی کہ پرانے معاملے کو بنیاد بناکر رائوت اور روہت پوار نے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔

State Minister Jayakumar Gore. Photo: INN
ریاستی وزیر جے کمار گورے۔ تصویر: آئی این این

ایک روز قبل ریاستی وزیر جے کمار گورے پر کانگریس کے وجے وڈیٹیوار، شیوسینا کے سنجے رائوت اور این سی پی کے روہت پوار نے الزام لگایا تھا کہ وہ ایک خاتون کو اپنی قابل اعتراض تصاویر بھیجتے ہیں۔ اس پر گورے نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔ جمعرات کو اسمبلی میں انہوں نے اسپیکر کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا اور انہیں بدنام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی درخواست کی۔ اسپیکر نے ان کی عرضی کو قبول کر لیا ہے۔ 
  یاد رہے کہ وجے کمار گورے پر الزام ہے کہ وہ پہلوانی کرتے ہیں اور کسرت کرتے ہوئے انہوں نے کئی بار اپنی تصویریں کھنچواکر ایک خاتون کو بھیجا ہے۔ یہ ایک طرح سے خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا معاملہ ہے۔ وجے وڈیٹیوار، نے تو ان کا نام نہیں لیا تھا لیکن سنجے رائوت اور روہت پوار نے باقاعدہ جے کمار گورے کا نام لے کر یہ الزام لگایا تھا۔ سنجے رائوت نے تو یہاں تک بتایا کہ متاثرہ خاتون چھترپتی شیواجی کے زمانے کے ہمبیر رائو موہتے کے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور جلد ہی وہ اسمبلی کے احاطے میں دھرنا دینے والی ہیں۔ جے کمار گورے نے ان لوگوں کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کرنے کا انتباہ دیا تھا۔ 
  جمعرات کو انہوں نے ایوان میں اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’ ۲۰۱۷ء میں میرے خلاف ایک مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ اس کو بنیا بنا کر سنجے رائوت میڈیا کے سامنے قابل اعتراض زبان استعمال کرتے ہوئے میرے تعلق سے بے معنی باتیں کر رہے ہیں۔ یہ حرکت جان بوجھ کر کی جا رہی ہے تاکہ ایوان کے کام کاج میں خلل ڈالا جا سکے۔ ‘‘ انہوں نے کہا ’’ ۲۰۱۹ء میں عدالت نے اس معاملے میں مجھے باعزت بری کر دیا۔ اس کے باوجود میڈیا کے سامنے میری بدنامی کی جا رہی ہے۔ یہ ایک طرح سے عدالت کی بھی توہین ہے۔ اس لئے سنجے رائوت کے خلاف میں حق مراعات کے تحت نوٹس دینا چاہتا ہوں۔ رکن اسمبلی روہت پوار نے بھی میرے خلاف بیان دیا ہے اس لئے ان کے خلاف بھی نوٹس دینا چاہتا ہوں۔ ‘‘ اسپیکر راہل نارویکر نے ان کی درخواست کو قبل کر لیا اور معاملہ جانچ کیلئے بھیج دیا۔ یاد رہے کہ اس تعلق سے سماجی کارکن انجلی دمانیا نے بھی جے کمار کے خلاف میڈیامیں بیان دیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK