• Mon, 06 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایمس کے ڈاکٹرکی سبکدوشی پر جذباتی وداعی!

Updated: January 04, 2025, 4:48 PM IST | Agency | New Delhi

اپنے ۴۵؍سالہ پریکٹسنگ کریئر کے آخری دن ڈاکٹر جیون تیتیال روپڑے، ساتھی ڈاکٹرز اور عملہ بھی آبدیدہ، مریض بھی اپنے مسیحا کی وداعی پر رنجیدہ۔

Dr. Jeevan Titiyal cries while meeting fellow doctors. Photo: INN
ڈاکٹر جیون تیتیال ساتھی ڈاکٹروں سے ملتے وقت روتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

 ایمس ہاسپٹل دہلی کے آر پی آئی سینٹر میں بدھ کوشعبہ کےسربراہ   جیون تیتیال کی سبکدوشی پرجذباتی منظر دیکھنے کو ملا ۔ڈاکٹر تیتیال کے۴۶؍سالہ پریکٹسنگ کریئر کے آخری دن  شعبہ امراض میں کیا ڈاکٹر کیا مریض ہر کسی کی آنکھیں نم ہوگئیں۔ ’نیو انڈین ایکسپریس ‘ کی رپورٹ کے مطابق پدم شری یافتہ  سینئر آپتھیلموجسٹ جیون  تیتیال نے جیسے ہی  ملازمت کے آخری دن اپنی ڈیوٹی مکمل کی ، ساتھی ڈاکٹرز، طبی عملہ اور مریضوں نے انہیں گھیرلیا۔ غالباً  وہ آپریشن تھیٹر سے باہر نکلے تھے اور انہوں نے ایپرن اوردستانے بھی اتارے نہیں تھے۔  اس وقت ہر کوئی انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرنے کیلئے قطار بند کھڑے ہوکر تالیاں بجارہا تھا۔ڈاکٹر تیتیال یہ  دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھے۔ لاکھ کوشش کے باوجود وہ اپنے آنسو نہ روک سکے۔ اس دوران بہت سے ساتھی ڈاکٹروں اور مریضوں نے گلے لگ کر ان سے یگانگت کا اظہار کیا۔ان کی اس  وداعی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ بہت سوں نے  ڈاکٹر تیتیال کی تعریف کی اور انہیں ایک فرض شناس  ڈاکٹر اور خوش اخلاق انسان بتایا۔ ایک صاحب نے لکھا کہ’’ڈاکٹر تیتیال ہیرا ہیں، انہوں نے میری والدہ کی آنکھوں کا آپریشن کیا تھا، میں ان کا مہذب لہجہ اور انداز نہیں بھول سکتا۔‘‘ایک صاحب نے لکھا کہ ’’ یہ ایک ہیرو کا ریٹائرمنٹ ہے ‘‘خیال رہے کہ ڈاکٹر جے ایس تیتیال ، پہلے ایسے ہندوستانی ماہرامراض ہیں جنہوں نے لائیوکورنیا ٹرانسپلانٹ سرجری  کامیابی کے ساتھ انجام دی ہے۔

ڈاکٹرتیتیال سے  مریض بغلگیرہورہا ہے۔ تصویر: آئی این این

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK