اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو جلد ہی آپ کو سونے کی طرح چاندی میں ملاوٹ سے نجات مل جائے گی۔ سونے پر ہال مارکنگ کو لازمی قرار دینے کے بعد حکومت نے اب چاندی پر بھی ہال مارکنگ کو لازمی کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
EPAPER
Updated: January 07, 2025, 4:24 PM IST | Agency | New Delhi
اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو جلد ہی آپ کو سونے کی طرح چاندی میں ملاوٹ سے نجات مل جائے گی۔ سونے پر ہال مارکنگ کو لازمی قرار دینے کے بعد حکومت نے اب چاندی پر بھی ہال مارکنگ کو لازمی کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو جلد ہی آپ کو سونے کی طرح چاندی میں ملاوٹ سے نجات مل جائے گی۔ سونے پر ہال مارکنگ کو لازمی قرار دینے کے بعد حکومت نے اب چاندی پر بھی ہال مارکنگ کو لازمی کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ خوراک اور صارفین کے امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے پیر کو کہا کہ بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈس (بی آئی ایس) کو صارفین کی مانگ کے بعد چاندی اور چاندی کی اشیاء کے لیے `ہال مارکنگ کو لازمی بنانے پر غور کرنا چاہیے۔ جوشی نے کہا کہ۷۸؍ ویں بی آئی ایس یوم تاسیس تقریب میں، صارفین کی طرف سے چاندی کی `ہال مارکنگ کی مانگ ہے۔ بی آئی ایس اس پر بات کر سکتے ہیں اور فیصلہ کر سکتے ہیں۔ حکومت نے فی الحال صرف سونے کے زیورات اور دیگر اشیاء کے لیے `ہال مارکنگ کو لازمی قرار دیا ہے، جس کا مقصد صارفین کے مفادات کا تحفظ اور مصنوعات کی صداقت کو یقینی بنانا ہے۔
موجودہ `ہال مارکنگ سسٹم ۶؍ ہندسوں کے `الفانیومیرک کوڈ پر مشتمل ہے، جو سونے کے خالص ہونے کی تصدیق کرتا ہے۔ چاندی کی ہال مارکنگ ہندوستان میں قیمتی دھاتوں کےمعیار کو کنٹرول کے اقدامات کو مضبوط کرے گی۔ اس سے چاندی اور چاندی کی بنی ہوئی اشیاء میں ملاوٹ سے نجات ملے گی اور صارفین کے لیے صحیح سامان حاصل کرنا آسان ہو جائے گا۔
حکومت سونے کی طرح چاندی پر ہال مارکنگ لگانے کا ارادہ رکھتی ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ چاندی میں سونے کی طرح قیراط نہیں ہے۔ لہٰذا چاندی کو ہال مارک کرنا اتنا آسان نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بی آئی ایس نے ابھی تک اپنی تفصیلات تیار نہیں کیں۔ فی الحال حکومت کے مطالبے پر بیورو جلد ہی اس پر کام شروع کر سکتا ہے۔